بہار میں معاون اردو مترجمین کی تقرری کا معاملہ وزیر اعلی سے جلد حل کرنے کی اپیل۔ سید فضل وارث

0

نئی دہلی، (یو این آئی ) بہار میں معاون اردو مترجمین کی تقرری کا معاملہ زیر التوا ہونے کے سبب امیدواروں کی بڑھتی پریشانی سے آگاہ کراتے ہوئے انجمن محافظ اردو بہار گیا نے وزیراعلیٰ بہار مسٹر نتیش کمار اس معاملے میں مداخلت کرکےاسے جلد از جلد حل کرانے کی اپیل کی ہے۔
انجمن محافظ اردو بہار گیا کے جنرل سکریٹری سید فضل وارث جاری بیان میں کہا کہ معاون اردو مترجمین کی تقرری کا معاملہ حل کرنے کے لئےسمادھان یاترا کے دوران گیا میں قابل احترام وزیراعلیٰ بہار مسٹر نتیش کمار کو میمورنڈم بھی دیا جاچکا ہے لیکن ابھی تک خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہیں آپایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں صوبہ بہار میں معاون اردو مترجمین کی تقرری کا معاملہ چل رہا ہے۔ تقرری نہیں ہورہی ہے۔ کامیاب امیدوار متعلقہ افسران کو درخواست دے چکے ہیں، وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ بہار کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے لیکن معاملہ زیر التوا ہے۔
واضح رہے کہ نائب اردو مترجمین کے خالی عہدوں پر تقریر کے لیے نو ٹیفیکشن نومبر ۲۰۱۹ء میں ہوا تھا جس کا امتحان ۲۰۲۲ء میں ہوا۔ اس عہدے کے امیدواروں کے امتحان پاس کرنے کے باوجود ۶؍ماہ سے یہ بھٹک رہے ہیں۔ امتحان میں کامیاب امیدواروں کا عزت مآب وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ بہا رسے کہنا ہے کہ ’’۱۲۹۴معاون اردو مترجم کی ویکنسی ابھی تک زیر التوا ہے۔ پی ٹی اور مینس کے نتائج جاری ہونے اور کونسلنگ ہونے کے باوجود اب تک فائنل میرٹ لسٹ جاری نہیں ہوسکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مداخلت کرے آر بی ایس ایس سی کو حکم دے تو کم از کم ان امیدواروں کی فائنل فہرست جاری ہوسکتی ہے جن کا معاملہ کورٹ میں زیر التوا نہیں ہے یعنی وہ امیدوار جو جنرل زمرے میں ہیں یا اوبی سی، ایس سی،ایس ٹی،ای ڈبلیو ایس کے وہ امید وار جن کے دستاویزات ایس ایس سی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق درست ہیں کیونکہ ان کا کورٹ کے معاملہ سے لینا دینا بھی نہیں ہے۔ اور نہ ان کا معاملہ کورٹ میں زیر التوا ہے۔‘‘ لہٰذا کامیاب امیدواروں کی تقرری کو جلد سے جلد یقینی بنا یاجانا نہایت ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ بہار اور نائب وزیراعلیٰ بہار فوری خصوصی توجہ دے کر اردو آبادی کے دیرینہ اور موجودہ اہم اردو مسائل جلد حل کرنے کے لیے مؤثر اقدام کریں گے تاکہ ان کا اعتماد و یقین اردوق آبادی کے درمیان مزید مستحکم ہوسکے کیوں کہ وت بہت کم ہے۔ کم وقت میں انہیں تاریخ ساز فیصلہ بھی لینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارد و آبادی کے درینہ مسائل جنہیں جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت (۱)صوبہ بہار کے سکنڈر ی و 2+ اسکولوں میں اردو کی لازمیت کو بحال کرنا (۲)مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ میں مختلف مضامین کے اساتذہ بحال کرنا (۳)بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی تشکیل نوکراکر اس کی ذمہ داری ایک ایمان دار شخص کو سونپنا (۴)بہار اردو اکادمی کی تشکیل نوکرنا (۵)اردو مشاورتی کمیٹی کی تشکیل نوکرنا (۶)اردو اساتذہ کی تقرری کرنا (۷)بچوں کو مفت درسی کتابیں وقت پر مہیا کرانا (۸)اقلیتی ہوسٹل میں اردو لائبریری کا قیام کرنا وغیرہ۔
مسٹر فضل وارث نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ جو لوگ وزیراعلیٰ بہار سے بہت قریب ہیں وہ ان مسائل کو وزیراعلیٰ کو بتائیں اور جلد حل کرانے کی کوشش کریں۔ جائز حقوق کی حصولیابی میں اپنا بھر پور تعاون دیں۔ کامیاب نائب اردو مترجم کی تقرری کے لیے راہ ہموار کریں۔

 

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS