مولانا طارق شفیق ندوی کےلئے دعائے صحت کی اپیل

0

آنند نگر مہراج گنج(عبید الرحمٰن )
دارالعلوم فیض محمدی زیر انتظام اقراءایجوکیشنل اینڈ ٹیکنکل فاؤنڈیشن ہتھیا گڈھ کے نائب ناظم وآل انڈیا ملی کونسل مشرقی زون کے صدر مولانا طارق شفیق صاحب ندوی کی علالت کی خبر سوشل میڈیا سے ملی،جسے سن کر بے حد افسوس ہوا، اور دلی تکلیف کا احساس ہوا،مولانا نہ صرف یہ کہ ایک تجربہ کار عالم دین اور ماہر تعلیم ہیں بل کہ سیاسی و سماجی میدان میں بھی مہارت وحذاقت کی بنیاد پر اپنے تجربات سے عوام کو خوب فائدہ پہنچاتے رہتے ہیں۔اللہ انہیں صحت عاجلہ سے مالا مال فرمائے ، آمین۔ مذکورہ خیالات کا اظہار دارالعلوم فیض محمدی کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے ایک دعائیہ نشست کے دوران کیا۔
دارالعلوم کے مہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے کہا کہ مولانا طارق شفیق ندوی تحریر وتقریر کی دنیا میں ایک ممتاز ومنفرد مقام رکھتے ہیں، بالخصوص سوانحی خاکہ تیار کرنے میں جس انوکھے اور اچھوتے اسلوب کو اختیار کرتے ہیں، بلاشبہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ تحریری دنیا کے بے تاج بادشاہ ہیں ہم خدام دارالعلوم بارگاہ الٰہی میں مولانا موصوف کے لئے دعاءکرتے ہیں، کہ اللہ جلد ازجلد انہیں روبہ صحت فرمائے۔آمین۔ نیز تمام مسلمانوں سے مولانا کے لئے دعائے صحت کرنے کی اپیل بھی کرتے ہیں۔ اس دعائیہ نشست میں معاون مدیر ماہ نامہ احیاءاسلام،مفتی احسان الحق قاسمی ، مولانا محمد انتخاب ندوی،، مولانا محمد سعید قاسمی، مولانا وجہ القمر قاسمی ، مولانا محمدصابر نعمانی مولانا ظل الرحمان ندوی، مولانا شکراللہ قاسمی، حافظ ذبیح اللہ مولانا محمد یحیٰ ندوی ، حافظ عتیق الرحمان ، ماسٹر محمد عمر خان ، ماسٹر جاوید احمد، محمد قاسم، ملا محمد مسلم و ماسٹر فیض احمدوغیرہ موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS