بینگلور میں اے پی سی آر کا لیگل ورکشاپ؛ ڈاکٹر پنیانی نے کیا اہم انکشاف

0
apcr-1-5691f216
اے پی سی آر کے نیشنل سکریٹری ندیم خان کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے

بینگلور 21 جون؛ بینگلور میں منعقدہ اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر) کے یک روزہ لیگل ورکشاپ میں معروف تاریخ داں اورسماجی جہدکارڈاکٹر رام پنیانی نے کہا کہ مذہب کےنام پر سیاست کرنے والی پارٹی  کبھی اقتدار پر نہیں آنی چاہئے اس کے لئے تمام لوگوں کو مل جل کر کوشش کرنی چاہئے، انہوں نے رائٹ ونگ کی سیاست کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ  آج مسلمانوں اور عیسائیوں کو نشانہ بنانے کا اصل مقصد  ملک میں منو واد کے ایجنڈہ کو لاگو کرناہے۔ ورکشاپ میں دہلی سے تشریف فرما اے پی سی آر کے نیشنل سکریٹری ندیم خان نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ ہر واردات اور واقعے کا ڈوکومنٹس تیار کرنے کی طرف توجہ دیں۔ حسن مجاہد کی تلاوت کلام پاک سے ورکشاپ کا اغاز ہوا۔ اے پی سی آر، کرناٹک چاپٹر کے سکریٹری ایڈوکیٹ محمد نیاز نے استقبال کیا، اے پی سی آرصدر ایڈوکیٹ پی عثمان نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔اے پی سی آر کے ریاستی کو۔آرڈی نیٹر شیخ شفیع احمد نے اے پی سی آر کی رپورٹ پیش کی۔  مولانا محمد یوسف کنّی،پروفیسر سلیم انجینر، ڈاکٹر سعد بیلگامی اور ملک معتصم نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS