الیکشن سے پہلے سپا کو جھٹکا، ملائم سنگھ کی چھوٹی بہو اپرنا یادو بی جے پی میں شامل

0
zeenews.india.com

نئی دہلی : (ایجنسی) اتر پردیش میں اسمبلی الیکشن سے پہلے سماج وادی پارٹی کے سپریموں ملام سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔ 19 جنوری کو اپرنا یادو نے بی جے پی کے دہلی دفتر میں بی جے پی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ بی جے ہی نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکائنوٹ سے لکھا کہ بی جے پی کی عوامی بہبود کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر اپرنا یادو نے پارٹی کی ممبر شب اختیار کرلی ہے۔بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد اپرنا یادو نے کہا کہ میرے لئے ملک سب سے ضروری ہے ۔ اس لئے میں ہمیشہ سے وزیر اعظم جی سے مثاثر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ملک دھرم سب سے پہلے ہے۔ میں بی جے پی کی کام کرنے کے انداز سے ہمیشہ مثاثر رہی ہوں۔ میں اپنی صلاحیت کے مطابق ہمیشہ تیار رہونگی۔ اپرنا یادو کو بی جے پی میں شامل ہونے پر اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرشاد موریہ نے کہا کہ ملائم سنگھ کی بہو ہونے کے باوجود بھی اپرنا یادو نے اپنے خیالات رکھے۔ کافی دنوں سے بات چیت کے بعد انہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ لیا۔ بدھ کو مسز یادو نے یہاں اتر پردیش بی جے پی یونٹ کے صدر سوتنتر دیو سنگھ اور ریاست کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد انہوں نے پارٹی صدر جگت پرکاش نڈا اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد مسز یادو نے کہا’’میں ہمیشہ وزیر اعظم نریندر مودی سے متاثر رہی ہوں۔ میں بی جے پی کی دیگر تمام اسکیموں سے متاثر ہوئی ہوں جن میں سوچھ بھارت مشن، خواتین کے لیے سوالمبن جیون شامل ہیں۔ میں بی جے پی کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مجھے پارٹی کا حصہ بننے کا موقع دیا۔ اس موقع پر اتر پردیش بی جے پی صدر نے مسز یادو کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کے دور حکومت میں غنڈہ گردی کو اتنی اہمیت دی گئی کہ ریاست میں کوئی بیٹی محفوظ نہیں رہی۔ مسز یادو نے شروع سے ہی محسوس کیا کہ مسٹر آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت میں اچھی حکمرانی ہے۔
موریہ نے کہا کہ مسز یادو کا نظریہ ہمیشہ بی جے پی سے متاثر رہا ہے جیسا کہ ان کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے۔ مسٹر مودی اورآدتیہ ناتھ کی قیادت میں جو ترقی ہو رہی ہے اسے دیکھ کر بہت سے لوگ بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور ایس پی صدر اکھلیش یادو اپنے خاندان اور پارٹی دونوں میں ناکام ہو چکے ہیں۔ وہ چیف منسٹر کے دور میں بھی ناکام رہے ہیں اور اب ایم پی کے طور پربھی ناکام ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ملائم سنگھ یادو کی دوسری بیوی سادھنا گپتا ہیں۔ ان کے بیٹے پرتیک یادو کی شادی مسز اپرنا یادو سے ہوئی ہے۔ مسز یادو نے 2017 کا اسمبلی الیکشن لکھنؤ کینٹ سے لڑا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS