۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مہدیؔ پرتاب گڑھی
ادنیٰ سی مخلوق ہے چیونٹی
دیتی ہے دعوت عزم و عمل کی
قد سے زیادہ بوجھ اُٹھائے
کھانے کا گھر میں ڈھیر لگائے
کتنی دانش مند ہے چیونٹی
فکر ہے اس کو مستقبل کی
بارش آنے سے پہلے ہی اس کو
اپنے معاش کی فکر ہے بچو!
آتی نہیں ہے اس کو سیاست
اس کا مسلک، پیار محبت
قوم کے غم میں جینا مرنا
اپنے مفاد کی فکر نہ کرنا
گرے اور چڑھتی ہی جائے
سمت منزل بڑھتی ہی جائے
محنت ہی ہے اس کی عادت
محنت کی دیتی ہے دعوت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS