عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ کو ضمانت ملی

0

نئی دہلی، (یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو ضمانت دے دی۔
خصوصی جج وکاس دھول نے امانت اللہ خان کی درخواست ضمانت کی اس شرط پر اجازت دی کہ وہ ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے اور اتنی ہی رقم کی ضمانت پیش کریں۔
عدالت نے وقف بورڈ میں 32 ملازمین کی بھرتی میں امانت اللہ خان کی طرف سے مبینہ طور پر جانبداری میں ملوث ہونے پر سوال اٹھایا۔
جج نے دریافت کیا کہ “کرایہ دار کہاں ہے؟ کتنی رقم ضائع ہوئی؟
اے سی بی نے امانت اللہ خان کو 16 ستمبر کو چار مقامات پر چھاپے مارنے کے بعد گرفتار کیا تھا جس کے دوران انہوں نے تقریباً 24 لاکھ روپے نقد اور دو غیر لائسنس یافتہ ہتھیار برآمد کیے تھے۔
الزام ہے کہ امانت اللہ خان نے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے تمام اصولوں اور سرکاری رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 32 لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا تھا۔
ان پر وقف فنڈز کا غلط استعمال کرنے اور بورڈ کی کئی جائیدادوں کو غیر قانونی طور پر کرایہ پر دینے کا بھی الزام تھا۔
امانت اللہ خان کے وکیل نے کہا کہ خان کے خلاف کسی طرح کا کوئی بھی ثبوت نہیں ہے اورامانت اللہ خان کے خلاف ایف آئی آر میں سیکشن کی درخواست کو پورا کرنے کے لیے ضروری اجزاء غائب تھے۔
استغاثہ نے امانت اللہ خان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS