علی گڑھ میں ایک اور یونیورسٹی، 14کو مودی کا علی گڑھ دورہ، جانیں یونیورسٹی کانام

0
Image: Jansatta

لکھنؤ:(ایجنسی)اسمبلی انتخابات سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی نے بڑا قد م اٹھاتے ہوئے علی گڑھ میں راجہ مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 14 ستمبر کو اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بتادیں کہ سال 1915 میں راجہ مہندر پرتاپ سنگھ نے افغانستان میں ہندوستان کی عبوری حکومت قائم کی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے یہ اطلاع اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے دی ہے۔

اتر پردیش انتخابات سے قبل اسے بی جے پی کا بڑا داؤسمجھا جا رہا ہے۔ در حقیقت سال 2019 میں یوگی آدتیہ ناتھ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ علی گڑھ کو ایک اور یونیورسٹی ملے گی۔ اس نے اس کا اعلان صرف 14 ستمبر کو کیا تھا۔ اب اسی تاریخ کو پی ایم مودی اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
موصول اطلاع کے مطابق لمبے وقفے کے بعد یوپی آرہے وزیر اعظم علی گڑھ میں 14ستمبر کو راجا مہندر سنگھ ریاستی یونیورسٹی کے ساتھ دیگر دو پروجکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ پی ایم او آفس سے دورے کی منظوری حاصل کرنے کے بعد وزیر اعلی آفس نے پروگرام کو حتمی شکل دے دیا ہے۔ راجا مہندر سنگھ یونیورسٹی کےعلاوہ وزیر اعظم علی گڑھ ڈیفنس کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔یہ تقریب یونیورسٹی کے لئے لودھا بلاک میں حاصل کی گئی زمیں پر منعقد ہوگی۔ وزیر اعظم پروگرام میں ایک گھنٹہ موجود رہیں گے۔اس دوران وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نائب وزیر اعلی کیسو پرساد موریہ اور ڈاکٹر دنیش شرما موجود ہونگے۔
ڈاکٹر دنیش شرما علی گڑھ میں 13ستمبر سے قیام کریں گے وہ لودھا علاقے میں ڈیفنس کاریڈور کی سائٹ کا جائزہ لیں گے۔اس کے ساتھ ہی وہ راجا مہند سنگھ گورنمنٹ یونیورسٹی کے لوکیشن کا بھی جائزہ لیں گے۔ امکان اس بات کا بھی ہے کہ وزیر اعظم دھنی پور میں ائیراسٹرپ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں ۔کلیان سنگھ کے انتقال کے بعد اس ائیر پورٹ کا نام انہیں کے نام سے موسوم ہوگا۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بدھ کو علی گڑھ کا دورہ کر کے 14ستمبر کو وزیر اعظم کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی وزیر اعظم کے آنے کے متوقع مقامات کا دورہ کر کے جائزہ لیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS