امریکہ میں ایک اور ہندوستانی طالب علم محمد عبدالعرفات کا قتل!

0
امریکہ میں ایک اور ہندوستانی طالب علم محمد عبدالعرفات کا قتل!
امریکہ میں ایک اور ہندوستانی طالب علم محمد عبدالعرفات کا قتل!

نیویارک(ایجنسیاں): امریکہ میں ہندوستانی طلبا کی اموات کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ تازہ معاملہ میں ہندوستان کے طالب علم عبدالعرفات کی موت واقع ہوئی ہے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ لڑکے کے والد کو 1200 ڈالر تاوان کے مطالبہ کی کال موصول ہوئی تھی۔ طالب علم 20 مارچ سے لاپتہ تھا، آج اس کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔

ہندوستان کا نیویارک قونصل خانہ پولیس کی تفتیش میں تعاون کر رہا ہے۔نیویارک میں ہندوستانی قونصل خانہ نے طالب علم کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ’یہ جان کر افسوس ہوا کہ محمد عبدالعرفات جن کیلئے سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا، کلیولینڈ، اوہائیو میں مردہ پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش کے بیتول لوک سبھا کے بی ایس پی امیدوار کا انتقال

عرفات کے اہل خانہ سے تعزیت۔ محمد عبدالعرفات کی موت کی تحقیقات کیلئے ہم مقامی ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں۔ طالب علم کی میت کو ہندوستان لائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS