کمپوزیشن ٹیکس دہندگان کیلئے سالانہ رٹرن فارم جی ایس ٹی آر۔4 جاری

0

نئی دہلی: گڈز اینڈ سروس ٹیکس نیٹ ورک (جی ایس ٹی این) نے ٹیکس دہندگان کے لئے سالانہ رٹرن فارم جی ایس ٹی آر۔ 4 جاری کیا ہے جس کے ذریعہ سے 17لاکھ سے زیادہ کمپوزیشن ٹیکس دہندگان  جی ایس ٹی پورٹل پر سال 2019-20 کے لئے  رٹرن  فائل کر سکیں گے۔
جی ایس ٹی این کے مطابق ابھی سال 2018-19 میں  کمپوزیشن ٹیکس دہندگان کو فارم جی ایس ٹی آر 4 کو سہ ماہی میں پر کرناہوتا ہے ، لیکن سال 2019۔20 میں فارم جی ایس ٹی آر۔ 4 کو سالانہ بنیاد پر پر کرنا ہے۔ اس طرح نام ایک ہونے کے باوجود دونوں ہی فارم  جی اسی ٹی آر ۔4 ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ سہ ماہی رٹرن کو بھرنے کے لئے صرف  جی ایس ٹی سی ایم پی۔08 میں  ہر سہ ماہی ایک اسٹیٹمنٹ فائل کرنا ہوگا  اور سالانہ رٹرن کیلئے فارم جی ایس ٹی آر ۔9 اے فائل کرنا اختیاری ہوگا۔
خیال رہے سالانہ رٹرن فارم جی ایس ٹی آر 4 داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست 2020 کردی گئی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS