سعودی عرب میں ذی الحج کے چاند سے متعلق اعلان

0
arabnews.com

ریاض: (یو این آئی) سعودی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج کے چاند سے متعلق اعلان کردیا۔اعلان کے مطابق سعودی رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی الحج 11 جولائی بروز اتوار کو ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 19 جولائی اور عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سعودی عرب میں جمعہ کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔سپریم کورٹ نے اعلامیہ میں کہا تھا کہ ’ام القری کیلنڈر کے حساب سے جمعہ 29 ذیقعد ہے، اس اعتبار سے ذی الحج کا چاند دیکھا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے تمام مسلمانوں کے علاوہ مقامی رویت ہلال کمیٹیوں سے اپیل کی تھی کہ مذکورہ دن میں ممکنہ مطع میں چاند دیکھا جائے۔اسی کے ساتھ چاند دیکھنے والوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ قریبی عدالت میں اپنی گواہی کا اندراج کرائے۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
1
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here