اے پی میں کورونا سے دس اموات

    0

     حیدرآباد: اے پی میں کورونا وائرس کے معاملات میں روزبروز اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران اس وبا کے497معاملات درج کئے گئے۔ اس طرح ریاست میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10,331تک جاپہنچی ہے۔ آج جن نئے معاملات کا اندراج کیا گیا ہے ان میں 448کا تعلق اے پی اور37کا  دیگر ریاستوں سے تعلق ہے۔ ریاست میں 5423سرگرم معاملات ہیں۔ اب تک 4779افراد روبہ صحت ہوگئے ہیں جن کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ریاست میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرنول ضلع میں چار،کرشنا ضلع میں تین،گنٹورضلع میں دواور سریکاکلم ضلع میں ایک موت ہوئی ہے۔ ریاست میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 129تک جاپہنچی ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS