آندھرا پردیش: دوا ساز کمپنی کے پلانٹ میں بینزین گیس کے اخراج سے 2 افراد ہلاک ، 4زخمی

    0

    آندھرا پردیش کے پاراواڈا میں ایک دوا ساز کمپنی میں بینزین گیس کے اخراج کے سے دو افراد ہلاک اور چار دیگر افراد بیمار ہوگئے ہیں۔ اب صورتحال قابو میں ہے کیونکہ رساو ایک یونٹ تک ہی محدود تھا۔
    ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کو گاجوواکا کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، ان میں سے ایک کو وینٹیلیٹر سپورٹ پر رکھا گیا ہے ، ذرائع نے بتایا۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وشاکھاپٹنم کے پاراواڈا میں سینور لائف سائنسز پرائیویٹ لمیٹڈ میں گیس کے رساو کے سبب حادثے کے بارے میں جائزہ لیا۔ 

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS