سنگاپورمیں طالبہ سے زیادتی پر بھارتی نوجوان کو 16 سال قید اور کوڑوں کی سزا سنائی گئی

0
سنگاپورمیں طالبہ سے زیادتی پر بھارتی نوجوان کو 16 سال قید اور کوڑوں کی سزا سنائی گئی
سنگاپورمیں طالبہ سے زیادتی پر بھارتی نوجوان کو 16 سال قید اور کوڑوں کی سزا سنائی گئی

سنگاپور: سنگاپور کی ایک عدالت نے 26 سالہ بھارتی شہری کو یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں 16 سال قید اور 12 کوڑے لگانے کی سزا سنائی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہندوستانی نوجوان نے یونیورسٹی کی طالبہ کو 2019 میں اُس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب لڑکی اپنی ملازمت سے لوٹ رہی تھی۔ اُس نے طالبہ کا پیچھا کیا نازیبا اشارے کیے۔

ہندوستانی نوجوان نے سنسان بس اسٹاپ پر طالبہ کو مکا رسید کیا اور مار مار کر شدید طور پر زخمی کر دیا۔ پھر گھسیٹتا ہوا قریبی جنگل میں لے گیا جہاں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کی اور طالبہ کو نیہم مردہ سمجھ کر طالبہ کو وہیں چھوڑ دیا۔

بعد ازاں پولیس نے طالبہ کو اسپتال منتقل کیا جہاں چہرہ بری طرح زخمی ہونے کے باعث ان کا بوائے فرینڈ بھی پہچان نہ سکا۔ طالبہ کو ذہنی اور نفسیاتی الجھنوں پر قابو پانے کے لیے 4 سال لگ گئے اور تب تک کیس ملتوی ہوتا رہا۔

صحت یابی کے بعد کیس شروع ہوا تو عدالت نے شواہد اور اعترافی بیان کی بنیاد پر بھارتی نوجوان کو 18 سال قید اور 12 کوڑے مارنے کا فیصلہ سنادیا۔

مزید پڑھیں: بعض یرغمالی رہا کریں گے مگراسرائیل کو مزہ ضرور چکھائیں گے: حماس

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS