علی گڑھ (ایجنسی ):علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے بتایا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اس سال ایم بی بی ایس سیٹ 150 سے بڑھا کر 200 کر دے گی۔ سیٹ کے اضافے کے بعد انفراسٹرکچر اور اساتذہ کے اضافےپر بھی قدم اٹھایا جائے گا۔ واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیو رسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) اے ایم یو کا حصہ ہے، اس کالج میں اب دو سو بچے ایم بھی بی ایس بن پائیں گے۔ پروفیسرپروفیسر طارق منصور کے مطابق
نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) نے ایم بی بی ایس نشستوں کی تعداد بڑھانے کے لیے اے ایم یو کی درخواست بھی قبول کرلی ہے۔ تاہم،عمل درآمد اگلے سال سے این ایم سی کے عہدیداروں کے معائنے کے سروے کے بعد کیا جائے گا۔ بتادیں کہ پروفیسر طارق منصور وائس چانسلر بننے سے پہلے اسی کالج کے پرنسپل تھے۔
MBBS seats to increase at Aligarh Muslim University from next year:
National Medical Commission under @MoHFW_INDIA has accepted AMU’s application for increasing the number of MBBS seats from 150 to 200. To meet rise in student intake we have scaled up infrastructure & faculty.— Tariq Mansoor (@ProfTariqManso1) September 23, 2021