ممتا کی مشکل، کرسی میں زلزلہ،جانیں ہائی کورٹ کا موقف

0
Image: Deccan Herald

کولکاتہ(ایجنسی): ترنمول لیڈر اورمغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو اگر وزیر اعلیٰ کی کرسی پر برقرار رہنا ہے تو انھیں بھوانی پور اسمبلی سیٹ پر ہو رہے ضمنی انتخاب میں جیت حاصل کر اسمبلی کی رکنیت حاصل کرنی ہوگی۔ ان کی جیت بی جے پی امیدوار پرینکا ٹبریوال کے سامنے آسان معلوم دے رہی ہے، لیکن کلکتہ ہائی کورٹ نے آج ایک مفاد عامہ عرضی پر سماعت کے بعد جو قدم اٹھایا ہے اس نے ممتا بنرجی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔
دراصل بھوانی پور اسمبلی سیٹ کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب کو لے کر اندیشے کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے بھوانی پور اسمبلی سیٹ پر 30 ستمبر کو ہونے جا رہے ضمنی انتخاب کو لے کر داخل کی گئی مفاد عامہ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے آئینی بحران کے معاملے پر انتخابی کمیشن سے حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ حلف نامہ 24 گھنٹے کے اندر داخل کرنے کو کہا گیا ہے۔ اب اس معاملے کی سماعت جمعہ یعنی 24 ستمبر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ اسمبلی انتخاب میں نندی گرام کی سیٹ سے ناکام ہونے کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھوانی پور سے ضمنی انتخاب لڑ رہی ہیں۔ انھیں وزیر اعلیٰ عہدہ پر بنے رہنے کے لیے 5 نومبر سے پہلے منتخب ہونا ہوگا۔ اگر وہ منتخب نہیں ہوتی ہیں تو ان کی وزیر اعلیٰ کی کرسی چلی جائے گی۔ ممتا بنرجی کے لیے یہ ایک چلینج ہے۔ اس لیے ممتا بنرجی ووٹروں سے ووٹ کرنے کی اپیل کررہی ہیں۔ کیوں کہ یہ الیکشن ممتا کی عزت کے سوال سے جڑا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS