اے ایم پی کا نیشنل ٹیلنٹ سرچ امتحان 2022

0

آن لائن کے اس امتحان میں پورے ملک سے اسکول، کالج،یونیورسٹی،مدرسہ، ڈپلومہ ،
آئی ٹی آئی ،اوپننگ اسکول ( NIOS) کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔
کامیاب ہونے پر لاکھوں روپے کی اسکالرشپ حاصل کر سکتے ہیں۔

مومن فیاض احمد غلام مصطفی
تعارف:ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس تمام مسلم پیشہ ور افراد اور رضا کاروں کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے جو اپنے علم، عقل، تجربے اور مہارتوں کو نہ صرف مسلم کمیونٹی بلکہ بڑے پیمانے پر معاشرے کی مجموعی ترقی اور مسلمانوں کو مزید با اختیار بنانے کے لیے مسلسل کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔زندگی کا تعلیمی ، سماجی، سیاسی، معاشی محاذ پر اے ایم پی قومی سطح پر پھیلی ایک فکری تنظیم ہے ۔پورے ملک میں اس کی سو سے زائد شاخیں ہیں اور ملک بھر میں پیشہ ورانہ بنیاد کی مضبوط موجودگی کے ساتھ مزید بڑھ رہے ہیں۔اے ایم پی ملک کے طول و عرض میں معاشرے کے فائدے کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دینے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔یہ سیا سی طو رپر کسی بھی تنظیم سے وابستہ نہیں ہے اور ہمارے معاشرے میں سماجی بہبود بردادری کے جذبے اور علم کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہے۔ اے ایم پی ملک میں شہریوں کے ایک گروپ کے ذریعہ قایم کیا گیا ہے اور سوسائٹیز ایکٹ کے تحت ایک فلاحی تنظیم کے طور پر رجسٹرڈ ہے اور اسے مکمل طورپراس کے اراکین اور سماجی طور پر بااثرافراد کے ذریعہ مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے اس کے مالیاتی ریکارڈ کا آڈٹ کیا جاتا ہے اور اس کے اراکین کو پیش کیا جاتا ہے۔
مقاصد : ا ے ایم پی کا بنیادی مقصد سب کے لیے تعلیم اور پیشہ ورانہ طور پر بااختیار بنانے پر ہے۔ہماری قوم ایک عظیم قوم بنے۔ ایک ایسی مثالی کمیونٹی بنے جو تعلیم میں ترقی یافتہ، سماجی طور پر ترقی پسند، ثقافتی طور پر متحرک، سیاسی طور پر با اثر، معاشی طور پر متحرک رہیں۔
اسی طرح زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کو تعلیم، ترغیب، منظر اور حوصلہ افزائی کے مقصد کے ساتھ بات چیت اور تعاون کے لیے متحد کرنا۔ معاشرے سے ان برائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کرنا مصائب کا باعث بنتے ہیں۔ نوجوان نسل میں اعتماد کا احساس پیدا کرنا۔ مسلمانوں کی ترقی اور ایک ذمہ دار کمیونٹی میں تبدیلی میں ایک اہم کردار ادا کرنا جو ہندوستانی معاشرے اور بڑے پر عالمی میدان میں اپنے لیے ایک مضبوط مقام کو مستحکم کرے۔
امتحان کے مقاصد: طلبہ کو ابتدائی سطح سے ہی مسابقتی امتحانات سے روشناس کرانے کے لیے جو صنعت میں معزز ماہرین، تعلیم اور پیشہ ور افراد کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں۔ مختلف مسابقتی امتحانات کی تیاری جیسے جے ای ای، یو پی ایس سی، کیٹ، نیٹ،وغیر ہ ۔ طلبہ کو ان کی خوبیوں اور خامیوں سے اجاگر کرنا۔ان کے اندرمقابلے کے جذبے کو بیدار کرنا۔ان کے عمومی علم اور مقابلے کی تیاری کی جانچ کرانا،یونیورسٹیوں، کالجوں اور تنظیوں میں قومی سطح پر اپنی شناخت بنانا۔ والدین اور اساتذہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے ایک معیار فراہم کرانا، اسی کے ساتھ ساتھ اے ایم پی کے مختلف پروگراموں میںشرکت کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامی رقم اور اسناد دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرانا۔

کیا ہے اے ایم پی نیشنل ٹیلنٹ سرچ ۲۰۲۲ امتحان؟
اللہ تعالی نے ہر انسان کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ہمارے طلبہ بھی بے پناہ خوبیوں کے مالک ہیںاگر انہیں صحیح سمت میں موقع ملے اور مناسب رہنمائی کی جائے تو وہ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔آج کے یہ طلبہ مستقبل میں قوم کے معمار بننے والے ہیں۔طلبہ کی انہیں صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اے ایم پی نے نیشنل ٹیلنٹ سرچ نے گزشتہ دو برسوں سے اسکولی ، جونیئر کالج ، سنیئر کالج اور ڈگری کالج کی سطح پر ایک امتحان بنام اے ایم پی نیشنل ٹیلنٹ سرچ ۲۰۲۲ منعقد کر رہی ہے۔ یہ اس سلسلے کا تیسرا امتحان ہے۔ مختلف جماعتوں کے طلبہ اس امتحان میں شریک ہوکر اپنی تخلیقی،علمی ،ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکتے ہیں۔ طلبہ میں مقابلہ جاتی امتحان کی اسپرٹ پیدا ہواور وہ بڑی تعداد میں حکومت کے ذریعے لیے جانے والے مقابلہ جاتی امتحان میں شریک ہوتے رہیں اس مقصد کے تحت ایم اے پی(ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشن ) کے ذمہ داروں نے اپنا ٹارگیٹ بہت وسیع رکھا ہے۔وہ چاہتے ہیں کہ پورے ملک سے پانچ ہزار سے زیادہ اسکولیں،پندرہ سو کالجس کے طلبہ اس میں شریک ہوں۔ آن لائن کے اس امتحان میں پورے ملک سے اسکول، کالج،یونیورسٹی،مدرسہ، ڈپلومہ ، آئی ٹی آئی ،اوپننگ اسکول ( NIOS) کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔
رجسٹریشن کا طریقہ کار: پلے اسٹور میں جاکر اے ایم پی ورلڈ (AMP World) سرچ کریں۔اپنے موبائل فون میں اس ایپ کو انسٹال کریں۔ اپنی تفصیلات کو مکمل کریں۔این ٹی ایس امتحان کے لیے رجسٹرڈ کریں۔رجسٹریشن کے لیے طلبہ کا مکمل نام، موبائل نمبر، ای میل ، تاریخ پیدائش، ریاست، شہر اسٹیٹس مکمل کریں اور اسے سیو کریں۔ کنٹینیو پر کلک کر کے آگے بڑھیں۔امتحان کی کیٹگری لکھیں۔ اسکول کا نام ،موجودہ کلاس ،امتحان کا میڈیم،ٹیچرس کا حوالہ وغیرہ لکھیں۔ اس کے بعد ایپ میں دی گئی مکمل ہدایت کے مطابق عمل کریں۔رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد آپ کے موبائل پرمیسج آئے گا یہ میسیج کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔میسج میں امیدوار کا مکمل نام،موبائل نمبر،کیٹگری،امتحان کا لاگن آئی ڈی،امتحان لاگن پاس ورڈ اور آخر میںامتحان پیپر لنک ہوگا۔ اسے محفوظ کریں۔اسی لنک کے مطابق طلبہ کو امتحان دینا ہوگا۔
رجسٹریشن فیس: رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے ۔یہ امتحان بالکل مفت ہے۔طلبہ کو صرف اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔
امتحان کی تاریخ:امتحان کے لیے مختلف سطحو ں کے لیے الگ الگ تاریخیں ہیں۔
۱) سنیئر؍ڈگری کالج انڈر گریجویٹ
امتحان کی تاریخ:اتوار ۱۳ ؍نومبر ۲۰۲۲
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: جمعہ ۱۱؍نومبر ۲۰۲۲
۲)جونیئر؍انٹر میڈیٹ طلبہ کے لیے(گیارہویں بارہو یں)
امتحان کی تاریخ اتوار ۲۰ ؍نومبر۲۰۲۲
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: ۱۹؍نومبر ۲۰۲۲
اسکولی سطح کے طلبہ کے لیے (VIII, IX & X)):
امتحان کی تاریخ : اتوار ۲۷؍نومبر۲۰۲۲
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: جمعہ ۲۵؍ نومبر ۲۰۲۲
تمام سطحوں کے لیے امتحان کا وقت: ۱۱ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک
وینو (Venue): ایم ایم پی ورلڈ کے ذریعے خصوصی موبائل ایپ۔
اسکالرشپ: امتحان میں کامیاب ہونے والے دوہزار طلبہ کو جی ای ای؍این ای ای ٹی(JEE/NEET) کو صد فی صد اسکالر شپ دی جائے گی۔ اس ضمن میں پانچ لاکھ سے زائد کی رقم طلبہ کو بطور اسکالرشپ دی جائے گی۔
تمام کیٹگریوں کے لیے خصوصی اسکالرشپ:۔
اول مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو تیس ہزار روپے
ووم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو بیس ہزار روپے
سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کودس ہزار روپے
چہارم سے دہم مقام حاصل کرنے والے ہر طلبہ کو دو ہزار روپے۔گیارہویں سے پچاسواں مقام حاصل کرنے والے ہر طلبہ کو ایک ہزار
تمام کیٹگریوں میں خصوصی انعام:۔تمام کیٹگریوں میں ہر ریاست میں ٹاپ کرنے والے طلبہ کو ایک ہزار روپیہ۔اکاڈمک تیاری کے لیے دو سو طلبہ کو بیس لاکھ روپے سے زائد بطور وظیفہ دیے جائیں گے۔اس کے ساتھ ہی سو طلبہ کی تعلیم میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ادارہ کے ذمہ داران ایسے ضرورت مند طلبہ کی بھرپور مدد کریں گے۔
ای سرٹیفکیٹ:۔ہر کیٹگری سے قومی سطح پرٹاپ ٹین طلبہ کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔ہر کیٹگری سے ایک فیصد طلبہ کو قومی سطح پرمیرٹ سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔ٹاپ ٹین طلبہ کو ریاستی پر منتخب طلبہ کو خصوصی سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔امتحان میں شریک ہر کیٹگری سے ایک فیصد طلبہ کو ریاستی سطح کا میرٹ سرٹیفکیٹ عطا کیا جائے گا۔امتحان میں شریک ہر طلبہ کو ای سرٹیفیکیٹ دی جائے گے۔
مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ
www.ampindia.org/
national_talent_search
پر وزٹ کر سکتے ہیںاسی کے ساتھ دیے گئے موبائل نمبر اور ای میل پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔انشاء اللہ ادارے کے لوگ آپ کی بھرپور رہنمائی کریں گے۔ll
Mobile: +91 7303116060 | Email: [email protected]

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS