نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ نہیں چلنے دینے کے لئے حکومت کوذمہ دار ٹھہراتے ہوئے آج کہا کہ ایوان میں کسان،مہنگائی اور پیگاسس کی بات ہونی چاہئے اور وقت ضائع نہیں کیا جانا چاہئے۔
کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ پارلیمنٹ جمہوریت کی بنیاد ہے اوراس میں وقت ضائع کیے بغیرعوامی مفادات کے امور پر بحث کرنے کا حکومت کو موقع دینا چاہئے۔
हमारे लोकतंत्र की बुनियाद है कि सांसद जनता की आवाज़ बनकर राष्ट्रीय महत्व के मुद्दों पर चर्चा करें।
मोदी सरकार विपक्ष को ये काम नहीं करने दे रही।
संसद का और समय व्यर्थ मत करो- करने दो महंगाई, किसान और #Pegasus की बात!
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 29, 2021
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ہماری جمہوریت کی بنیاد ہے کہ اراکین پارلیمنٹ عوام کی آواز بن کر قومی اہمیت کے مسائل پر بحث کریں۔ مودی حکومت اپوزیشن کو یہ کام نہیں کرنے دے رہی ہے۔ پارلیمنٹ کا مزید وقت ضائع نہ کرو – کرنے دو مہنگائی ، کسان اور پیگاسس کی بات ‘‘۔