کورونا ہدایتوں کی خلاف ورزی پر بی جے پی رہنماؤں سمیت آٹھ سو لوگوں کے خلاف مقدمہ درج

0

الور:راجستھان کے الور ضلع کے کھیرتھل قصبے میں جلسے سے پہلے جلوس نکالنے اورعالمی وبا کورونا ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے قومی جنرل سکریٹری بھوپندر یادو سمیت کھیرتھل پولیس اسٹیشن نے تقریبا آٹھ سو لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا  گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ کھیرتھل قصبے میں بی جے پی نے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ بھوپندر یادو کے استقبال اور بلدیاتی انتخابات میں فتح کا جشن منانے کے لئے ایک جلوس نکالا اور کسان سبھا کا اہتمام کیا۔ اس میں پولیس نے آٹھ سو افراد کے ساتھ ساتھ  یادو، شری بالک ناتھ،ایم ایل اے،سابق ایم ایل اے اور بی جے پی رہنماؤں کے خلاف کورونا گائیڈ لائن کی پیروی نہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کھیرتھل پولیس اسٹیشن انچارج دارا سنگھ نے بتایا کہ کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سرکاری احکامات کی نافرمانی، معاشرتی فاصلے کو روکنے،ماسک لگائے بغیر بھیڑ اکٹھا کرنے اورڈیزاسٹر منیجمنٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں الور شہر کے ایم ایل اے سنجے شرما،منڈاور کے ایم ایل اے منجیت یادو،بی جے پی کے شمالی اور جنوبی ضلعی صدر،متعدد سابق ایم ایل اے،سابق وزیر ہیم سنگھ  بھڑانا،کھیرتھل بلدیہ کے چیئرمین ہریش روگھا،کشن گڑھ باس بلدیہ ترامنی سنگھل کے نام بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS