کرایا بھتہ

0

ترقی یافتہ اور خوشحال ملکوںکی حکومتوں کی یہ کوشش رہتی ہے کہ وہ اپنے ملک کے شہریوں کو سہولتیں فراہم کرائیں، ان کے لیے راحت کا سامان کریں۔ اسی لیے کسی ملک میں خط افلاس سے نیچے رہنے والوں کو کچھ رقم دی جاتی ہے کہ وہ گزر بسر کر سکیں تو کسی ملک میں اشیائے خوردنی فراہم کرائی جاتی ہے۔ ہمارے ملک میں بھی 80 کروڑں لوگوں کو سرکار مفت راشن دے رہی ہے جو کورونا وائرس کے اس دور میں ان کے لیے راحت افزا ثابت ہوئے ہیں۔ کسی ملک میں رہائشی بھتہ بھی دیا جاتا ہے۔ رینٹ بینیفٹ فراہم کرانے کے معاملے میں بھی یوروپ ہی آگے ہے بلکہ یوروپ کے ہی 4 ممالک ہیں جہاں رینٹ بینیفٹ دیا جا رہا ہے۔ یہ یوروپی ممالک نیدرلینڈس، فن لینڈ ہنگری اور سویڈن ہیں۔ یہ ذکر کرتا چلوں کہ رینٹ بینیفٹ دینے کی ابتدا نیدرلینڈس نے کی تھی۔ نیدرلینڈس میں رینٹ بینیفٹ دینے کی ابتدا ’ہیورٹوس لیگ‘ اسکیم کے تحت کی گئی تھی۔ ’ہیورٹوس لیگ‘کے معنی ’رینٹ بینیفٹ‘ ہوتا ہے۔ ’ہیورٹوس لیگ‘ اسکیم کے تحت کرائے کا کچھ حصہ دیا جاتا ہے مگر یہ بھی غریبوں کے لیے بڑی راحت کی بات ہوتی ہے۔ نیدرلینڈس کی راہ پر ہی فن لینڈ، سویڈن،ہنگری چل رہے ہیں اور رینٹ بینیفٹ دے رہے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے یوروپ کے لوگوں کی حالت مزید خستہ ہوئی ہے۔ نیدرلینڈس کی رینٹ بینیفٹ دینے کی اسکیم کئی اور یوروپی ملکوں میں شروع کر دی جائے تو حیرت نہیں ہونی چاہیے۔ یہ ذکر بے محل نہ ہوگا کہ اپنے ملک ہندوستان میں بھی 30 فیصد سے زیادہ لوگ کرائے کے مکانوں میں رہتے ہیں۔ n

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS