بیکانیر: (یو این آئی) نارتھ ویسٹرن ریلوے کے ذریعہ ’عالمی یوم گیٹ کراسنگ آگاہی ‘کے موقع پر براڈ گیج لائن پر بغیر گارڈوں والے سبھی کراسنگ گیٹس کو ختم کرنے کا اعلان ہے۔
نارتھ ویسٹرن ریلوے کے ڈپٹی منیجر (جنرل) اور چیف تعلقات عامہ کے افسر لیفٹیننٹ ششی کرن کے مطابق ہندوستانی ریلوے میں زیادہ تر ٹرین حادثات بغیرگارڈ والے کراسنگ گیٹ پر ہوتے ہیں۔ یہ حادثات عام طور پر سڑک استعمال کرنے والوں کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
’عالمی یوم گیٹ کراسنگ آگاہی ‘کا دن 10 جون کو منایا جارہا ہے تاکہ ایسے کراسنگ کو پار کرنے والوں کو آگاہ کیا جاسکے۔ اس پر کام کرتے ہوئے نارتھ ویسٹرن ریلوے نےسال 2020-21 میں ایسے 81 اور 2019۔20میں 168 پھاٹکوں کو بند کردیا ہے۔
لیفٹیننٹ ششی کرن کے مطابق 2020-21 میں 108 محدود اونچائی کے پل اور 17 روڈ اوور پل تعمیرکئے گئے تھے اور سال 2019۔20 میں 243 محدود اونچائی کے پل اور 21 روڈ اوور پل تعمیر کیے گئے ۔
نارتھ ویسٹرن ریلوے گذشتہ سات برسوں میں 456 محدود اونچائی کے پل اور 41 روڈ اوور پلوں کی تعمیر سے سیکورٹی کو مزید تقویت ملی،جس کے نتیجے میں لیول کراسنگ پر ہونے والے حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
براڈ گیج لائن پر بغیرگارڈ والے سبھی کراسنگ گیٹ ختم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS