امریکہ اور برطانیہ کے درمیان پھر سے سفر شروع ہونے کی امید

    0
    image:Travelpulse

    لندن : (اسپوٹنک) برطانیہ کے وزیراعظم کے دفتر ڈاؤننگ اسٹریٹ سے بتایا ہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن اور امریکی صدر جو بائیڈن نے دونوں ممالک کے درمیان پھر سے سفر شروع کرنے کے لئے کام کرنے پر رضامند ہونے کی توقع ہے۔
    ڈاؤننگ اسٹریٹ نے بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ “آج وزیر اعظم بورس جانسن اور صدر بائیڈن سے ایک نئی ٹریول ٹاسک فورس کے ذریعے جلد از جلد برطانیہ اور امریکہ کے درمیان دوبارہ شروع کرنے کے لئے کام کرنے پر رضامند ہونے کی امید ہے۔ جو بین الاقوامی سفر کو محفوظ طریقے سے پھر سے کھولنے پر سفارش کرے گا۔‘‘
    بائیڈن اور جانسن جمعرات کو کورنوال کاؤنٹی میں پہلی بار ملاقات کریں گے۔
    ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک تاریخی ٹیکنالوجی معاہدے پر بھی اتفاق رائے کی امید ہے۔
    بائیڈن بدھ کو اپنے پہلے بیرون ملک دورے پر برطانیہ پہنچے۔ اگلے آٹھ دنوں میں بائیڈن برطانیہ اور بیلجیئم میں جی 7 ،نیٹو اور یوروپی یونین کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور سوئٹزرلینڈ میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS