لداخ میں داخل ہونے والے تمام لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا

    0

    لیہہ: لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ کے ترجمان رگزن سمفل نے کہا ہے کہ لداخ میں داخل ہونے والے تمام لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ یونین ٹریٹری میں گذشتہ چند روز کے دوران کورونا کے مثبت کیسز میں درج ہورہے اضافے کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
    موصوف ترجمان نے یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: 'ہم نے لداخ میں داخل ہونے کے لئے تمام داخلی پوائنٹس پر سیمپلنگ ٹیمیں تعینات رکھی ہیں جو بھی لداخ میں داخل ہوگا اس کے کورونا ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے جائیں گے صرف ٹرکوں کو الگ رکھا گیا ہے کیونکہ وہ ایک راؤنڈ میں واپس جاتی ہیں'۔
    گذشتہ دنوں کے دوران یونین ٹریٹری میں کورونا کے مثبت کیسزمیں ہورہے اضافے کے پیش نظریہ فیصلہ لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مثبت کیسزمیں مزدورطبقے کی تعداد زیادہ ہے۔
    رگزن سمفل نے کہا کہ لداخ میں ہمارے پاس چھوچھٹ میں ایک لیبارٹری ہے اس میں ایک مشین پہلے ہی تھی اور ابھی دوسری میشن لائی گئی ہے۔ہم نے چالیس لیبارٹری اسسٹنٹس کی بھرتی عمل میں لائی ہے جن کو بیس دنوں کی تربیت دی جارہی ہے۔موصوف نے کہا کہ ہم ڈبل شفٹس میں کام کر رہے ہیں جس سے ہماری سیمپلنگ کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS