اترپردیش:لال جی ٹنڈن کے انتقال پر 3روزہ ریاستی سوگ کا اعلان

0

مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کا اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں لمبی علالت کے بعد منگل کی صبح انتقال ہوگیا۔سینئر لیڈر کے انتقال کے بعد پورا لکھنؤ مغموم ہوگیا۔اترپردیش حکومت نے لیڈر کے تعظیم میں تین دن کے ریاستی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
آنجہانی 85برس کے تھے۔ان کے بیٹے و یوپی میں شہری ترقیات کے وزیر آشوتوش ٹنڈن نے منگل کی علی الصبح والد کے انتقال کی خبر دی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے آخری رسوم کی ادائیگی آج شامل 04:30ادا کی جائے گی۔ان کےآخری دیدار کے لئے ان کے جسد خاکی کو بی جے پی دفتر سے قریب ان کے اپنے دفتر اور چوک میں واقع ان کے گھر میں رکھا جائےگا۔
سینئر لیڈر کو 11جون کو اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔دوران علاج پتہ چلا کہ وہ لیور کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ان کی کئی بیماریوں کی وجہ سے گذشتہ دو ہفتوں سے انہیں لگاتار وینٹی لیٹر پر تھے اور ڈاکٹر ہیلتھ بلیٹن میں ان کی حالت نازک ہونے کا عندیہ دے رہے تھے۔اسپتال سے جاری بیان کے مطابق'مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن نے 21جولائی کی صبح 05:35بجے آخری سانس لی۔
صدریہ جمہوریہ رام ناتھ کوند،وزیر اعظم نریندرمودی،وزیر داخلہ امت شاہ،وزیر دفاع راجناتھ سنگھ،یوپی گورنر آنندی بین پٹیل،یوپی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ،کانگریس صدر اجے کمار للو،ایس پی سربراہ اکھلیش یادو و ان کےوالد ملائم سنگھ یادو بشمول دیگر متعدد سیاسی لیڈران نے لال جی ٹنڈن کےانتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدرجمہوریہ نے اپنے تعزیتی ٹوئٹ میں لکھا'ہم نے ایک عظیم شخصیت کھو دی ہے جو مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کے انتقال کے ساتھ لکھنؤ کی ثقافت اور قومی لگاؤ کا ایک حیرت انگیز اتصال تھےمیں ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتاہوں ۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے میری گہری تعزیت ہے‘‘
وزیرا عظم نریندر مودی نے بھی اپنے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا'آنجہانی ٹنڈن کو آئینی معاملات میں کافی مہارت حاصل تھی۔انہوں نے اٹل جی کے ساتھ ایک لمبا عرصہ گذارا تھا۔ اس تکلیف کی گھڑی میں آنجہانی کے اہل خانہ اور ان کے خیرخواہوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں'۔
یوپی اسمبلی اسپیکر ہردئے نارائن دکشت ،مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اپنی تعزیت کااظہار کیا۔محترمہ مایاوتی لال جی ٹندن کا اپنا بھائی کہتی تھیں۔انہوں نے آنجہانی کو کئی بارراکھی بھی باندھی تھی۔ساتھ ریاست میں بی ایس پی۔ بی جی پی اتحاد والی حکومت میں ٹنڈن کابینی وزیر بھی تھے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS