وارانسی، (پی ٹی آئی) :گیان واپی مسجد احاطہ میں واقع شرنگار گوری کے مستقل درشن پوجن کے مطالبہ کو لے کر دائر پٹیشن قابل سماعت ہے یا نہیں، اس پر وارانسی کی عدالت پیر کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔ اس کے مدنظر شہر میں دفعہ 144 کے تحت حکم امتناعی نافذ کردیا گیا ہے۔
وارانسی کے پولیس کمشنر اے ستیش گنیش نے اتوارکو بتایاکہ گیان واپی مسجد-شرنگار گوری معاملے میں ضلع عدالت کے ذریعہ پیر کو فیصلہ سنائے جانے کے مدنظر احتیاطی اقدام کے تحت وارانسی کمشنریٹ میں دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ سبھی پولیس افسروں کو اپنے اپنے علاقوں کے مذہبی رہنماو¿ں کے ساتھ بات چیت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ گنیش نے بتایاکہ پورے شہر کو سیکٹروں میں تقسیم کرکے سبھی سیکٹروں میں ضرورت کے مطابق پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ حساس علاقوں میں فلیگ مارچ اور پیدل گشت کی اجازت دی گئی ہے۔ضلع کے حساس علاقوں میں ریپیڈ ایکشن فورس تعینات کرنے کو کہا گیاہے۔ ضلع کی سرحدوں پر جانچ اور چوکسی بڑھانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ہوٹلوں، دھرم شالاو¿ں اور گیسٹ ہاو¿س میں چیکنگ کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گیان واپی کیمپس میں واقع شرنگار گوری کے مستقل درشن پوجن کے مطالبہ کو لے کر وارانسی کے ضلع جج اے کے وشویش کی عدالت میں جاری مقدمہ سماعت کے قابل ہے یا نہیں، اس پر ہندو اور مسلم فریق کی بحث مکمل ہوگئی ہے۔ عدالت نے اس معاملے میںحکم کو محفوظ رکھ لیا تھا۔ عدالت پیر یعنی 12 ستمبر کو اس پر حکم جاری کرے گا۔
گیان واپی معاملہ پر فیصلہ آج،وارانسی میں حکم امتناعی نافذ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS