شہڈول میڈیکل کالج اسپتال میں جلد ہی تمام 50 وینٹی لیٹرچالو ہو جائیں گے

0
imge:ft.com

شہڈول : ( یواین آئی) مدھیہ پردیش کے شہڈول میڈیکل کالج اسپتال میں 24 بند پڑے وینٹی لیٹروں میں سے 14 چالو ہو گئے ہیں اور بقیہ دس بھی جلد ہی چالو ہو جائیں گے ۔
کالج کے ڈین ڈاکٹر ملند شیرالکر نے آج بتایا کہ متعلقہ کمپنی کا تکنیکی عملہ وینٹی لیٹروں کو ٹھیک کر رہا ہے ۔ ایک دو دن میں تمام 24 وینٹی لیٹر شروع کردیے جائیں گے ، جو پچھلے کئی مہینوں سے کام نہیں کررہے تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ ان 24 وینٹی لیٹروں کے ٹھیک ہوجانے کے بعد کالج کے پاس 50 وینٹی لیٹر تیار ہو جائیں گے ، جو اس علاقے کے مریضوں کے علاج کے لئے کافی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS