اکھلیش نے’وجے یاترا‘سے پہلے رام بھکت ہنومان کی پوجا کی

0
image:ndtv.in/uttar-pradesh-news

رائے بریلی: (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے جمعہ کو کانگریس کے گڑھ رائے بریلی میں رام بھکت ہنومان کی پوجا کے ساتھ اپنی’وجے رتھ‘یاترا کا آغاز کیا۔ ضلع کی سرحد پر بچھراواں اسمبلی میں ٹول پلازہ کو عبور کرنے کے بعد، اکھلیش مشہور’چِرُوا ہنومان مندر پہنچے اور رسمی طور پر پوجا کی اور جیت کی دعا مانگی۔ سندوری کا قشقہ لگا کر مندر سے باہر نکلے اکھلیش نے کئی بار مندر کے میں گیٹ پر گھنٹی بجائی۔ بعد ازاں انہوں نے ٹویٹ کر کے اپنے مداحوں کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ہنومان چالیسہ کی سطر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، ’لال دیہہ لالی لَسے، ارو دھری لال لنگور=برج دیہہ دانَو دلن، جے جے جے کپی سور‘۔ شری ہنومان جی کے شُبھ درشن اور آشیرواد کے ساتھ رائے بریلی میں’سماج وادی وجے یاترا‘شروع ہوئی۔ اس سے پہلے نامہ نگاروں سے بات چیت میں انہوں نے ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر الزام لگایا کہ جیسے ہی انتخابات قریب آتے ہیں یوگی مذہب کا چشمہ پہن لیتے ہیں اور سماج کو تقسیم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس بار عوام بی جے پی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور بی جے پی کو ختم کرکے یوپی کا اقتدار ایس پی کو سونپ دیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS