مشرقی چمپارن میں اے آئی ایس اے رہنما کے گھر چھاپہ

0

 موتیہاری :بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کےگھڑسان تھانہ علاقے میں آل انڈیا اسٹوڈینٹس یونین(اے ایس آئی اے ) کے رہنما کے گھر پرپولیس نے چھاپا مارا۔اس چھاپے میں اسلحہ برآمد کرکے  11 لوگوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔ 
پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین چندرجھا نے جمعہ کے روز یہاں بتایا کہ اطلا ع ملی تھی گاندھی نگرمحلہ کا باشندہ اے آئی ایس اے  کے طالب علم ولیڈرمدھوسودن کے گھربدمعاش  جمع  ہیں  ، جہاں بھاری مقدار میں اسلحہ رکھا گیا ہے اورکسی بڑے جرم کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔اطلاع ملتے ہی سکرہنا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی قیادت میں گھڑسان پولیس نے چھاپہ مارا اور موقع سے تین پستول ،دو کٹے، 31 کارتوس ،سات موٹرسائیکلیں برآمد کی ہیں۔ جھا نے بتایا کہ چھاپے کے دوران مدھوسودن سمیت 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS