دبئی میں شدید بارش کے سبب ایئر انڈیا کی پروازیں منسوخ

    0

    نئی دہلی: دبئی میں شدید  بارش کی وجہ سے سرکاری  فضائی کمپنی ایئر انڈیا کا ایک طیارہ دبئی میں لینڈ نہیں ہو سکا، جبکہ آٹھ دیگر پروازیں بھی منسوخ
    کی گئی ہیں ۔ایئر انڈیا کے ترجمان دھننجے کمار نے نیوز اجینسی بتایا کہ چنئی سے دبئی جانے والی پرواز  اےاي 905 دبئی ہوائی اڈے پر اتری  ضرور لیکن شدید  بارش اور ہوائی
    اڈے پر  پانی بھرجانے  کے سبب طیارے کو رن وے سے پارکنگ  تک پہنچنے میں پانچ گھنٹے لگ گئے ۔کالیکٹ سے دبئی جانے والی پرواز  اےاي 937 کی لینڈنگ نہیں
    ہوسکی اور اسے مخدوم متحدہ عرب امارات ڈايورٹ کرنا پڑا ۔ترجمان نے بتایا کہ اس کے بعد دبئی جانے اور وہاں سے آنے والی تین دیگر پروازوں اور دو اندرون ملک  
    پروازوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS