ایودھیا معاملے میں جلد ہی دائر کی جائے گی نظر ثانی کی درخواست

0

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اس بات کا اعلان کیا کہ یہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں بابری مسجد کیس میں نظرثانی کی درخواست دائر کریں گے۔

آل انڈیاا مسلم پرسنل لاء بورڈ  نے اس بات کی اطلاع  ٹویٹ کے ذریعے دی ہے۔
بورڈ کے سیکریٹری ظفریاب جیلانی نے کہا کہ اپنے آئینی حقوق کو استعمال کرتے ہوئے،ہم دسمبر کے پہلے ہفتے میں بابری مسجد کیس میں نظرثانی کی درخواست دائر کریں گے۔

ظفر یاب جیلانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئےکہا کہ سنی وقف بورڈ کے فیصلہ کا ہمارے اس فصلے پر کوئی خاص اثر نہیں ہوگا ۔
انہیوں نے مزید کہا کہ بورڈ پہلے ہی اس سلسلے میں 17 نومبر کو ہوئے اجلاس میں اپنا آخری فیصلہ لے چکا ہے.
ظفر یاب جیلانی نے کہا نظرثانی کی درخواست داخل کرنے کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا جاسکتا۔ابھی یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ یہ درخواست کس کی طرف سے دائر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سنی وقف بورڈ  کے صدر ظفر فاروقی نے گزشتہ روز نے یہ اعلان کیا تھا کہ بورڈ ایودھیا معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف عرضی دائر نہیں کرے گا۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS