نئی دہلی:کوروناوائرس(كووڈ 19)کی روک تھام کے لئے لاگو لاک ڈاؤن میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ(ایمس)نے ٹیلی فون پرمریضوں کا علاج
کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ایمس کی طرف سے یہاں جاری ریلیز کے مطابق جو غیر کورونا وائرس مریض اپنے ڈاکٹر سے خود کو دکھانا چاہتے ہیں، وہ 20 اپریل سے اپنا رجسٹریشن کرا لیں اور جس دن انہیں وقت دیا جائے گا، اس دن متعلقہ شعبہ کے ڈاکٹرسے مریضوں کو ٹیلی فون پر ان سے بات چیت کر کےعلاج کے بارے میں بتائیں گے۔ جن مریضوں نے پہلے سے وقت لے رکھا ہے انہیں بھی یہ سروس دی جا رہی ہے۔ اس طرح لاک ڈاؤن کے دوران وہ گھر میں بیٹھ کر ہی اپنا علاج کرا سکیں گے، جب تک لاک ڈاؤن رہے گا یہ ٹیلی فونک سروس بھی جاری رہے گی۔ایمس کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مکمل طور پر مصروف عمل ہے اور مریضوں کی دیکھ بھال رہا ہے۔