کورونا وائرس :دہلی میں مرنے والوں کی تعداد 42ہوئی،1767 متاثرین

0

نئی دہلی: دہلی میں کورونا وائرس’كووڈ -19‘سے 42 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 27 متاثرین کا انتہائی نگہداشت یونٹ میں 

علاج ہو رہا ہے جبکہ 6 افراد وینٹی لیٹر پر ہیں۔ 
وزیرصحت ستیندر جین نے ہفتہ کو میڈیا کو بتایا کہ 67 نئے کیسز کے ساتھ کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 1767 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں وائرس انفیکشن 

کے معاملے میں دوسرا مقام دہلی کا ہے۔ جمعرات کو دہلی میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں سب سے زیادہ 6 افراد کی موت ہوئی تھی۔ جمعہ کے روز چارمتاثرین کی اموات ہوئی تھی۔ ستیندر جین نے کہا کہ 911 متاثرین کا الگ الگ اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے جس میں 27 آئی سی یو اور چھ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ دارالحکومت میں مجموعی وائرس 

متاثرین میں 1080 خصوصی آپریشن سے نکالے جانے والے ہیں۔ 
وزیر صحت نے بتایا کہ دہلی کو 45 ہزار چیک کٹ مل گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کے كورونا ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اتوار سے ان کٹس سے جانچ کا کام شروع 

کیا جائے گا۔ دہلی میں کورونا وائرس  سے متاثر 68 ہاٹ اسپاٹ ہیں جنہیں سیل کرکے آمد رفت پر مکمل طور سے  پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS