کورونا سے متاثر ہونے پر دہلی پولیس کے اہلکاروں کو ایک لاکھ روپے کی مدد دی جائے گی

0

نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ۔19 کے دوران دہلی کے امن و قانون کے ساتھ ساتھ مکمل لاک ڈاون کو نافذ کرانے میں دہلی پولیس 

کے ہزاروں مرداور خواتین اہلکار دن رات مصروف ہیں اور فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے اگر کوئی ملازم کورونا کی زد میں آجاتا ہے تو اسے ایک لاکھ روپے کی مدد دی 

جائے گی۔ 
گزشتہ کچھ دنوں میں دہلی پولیس کے کئی جانباز ڈیوٹی کرتے ہوئے وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔ دہلی پولیس کے جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے اس سلسلہ میں جاری 

اطلاع میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے دوران اگر کوئی بھی فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے اس وائرس کی زد میں آجاتا ہے تو اس کے سامنے آنے والی سماجی اور مالی 

مشکلات کے مد نظر ایک لاکھ روپے کی مدد دی جائے گی۔ یہ مدد دہلی پولیس ویلفیئر اسکیم (ڈی پی ڈبلیو ایس) کے تحت دی جائے گی۔
 رواں مالی سال سے دہلی پولیس کا سالانہ تخمینہ بجٹ 8619کروڑ روپے اور اس کی تعداد فورس 84ہزار 536ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS