اہلِ بیت اطہار اورقرابت کی محبت

0

محمد مدثرحسین اشرفی ،بیڑمہارشٹر

اللہ رب العزت ساری کائنات کا خالق اور مالک ہے۔اس نے اپنے بندوں کی رشد وہدایت کے لئے انبیائے کرامؑ کو مبعوث فرمایا۔امت میں حضرت محمدمصطفیٰ ؐ کے افرادمیں سب سے زیادہ مقام ومرتبہ صحابہ کرامؓکاہے -یہ مقام ومرتبہ ان کو اس لئے ملاکہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے رسول اللّٰہ کے چہرہ انورکودیکھا،سرکارکی صحبت میں رہے اورغلامی اختیارکی۔اسی طرح آپؐ کے اہل بیت (گھروالوں) کامقام ومرتبہ اللّٰہ تعالیٰ نے بلندفرمایاہے اوران سے محبت کرنا، ان سے مؤدت کرنایہ قرآن شریف کافرمان ہے ’’ تم فرماؤ میں اس پرتم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا مگرقرابت کی محبت ‘‘( سورہ الشوریٰ- 23،کنزالایمان)۔حضرت سعیدبن جبیرسے مروی ہے کہ قرابت والوں سے مراد حضورسیدعالمؐ کی آل ہے( خزائن العرفان)۔حضورسرورعالمؐ کے جملہ قرابت داروں،اہل بیت کرام کی محبت، ان کاادب واحترام جان ایمان ہے۔ترمذی شریف میں ہے حضرت جابرؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حجتہ الوداع میں عرفہ کے دن رسول اللّٰہ کواس حال میں دیکھا کہ آپ اونٹنی پرسوارتھے اورخطبہ دے رہے تھے میں نے سنا آپ یہ فرمارہے تھے ’’اے لوگو! میں نے تمہارے درمیان وہ چیزچھوڑی ہے کہ اگرتم اس کوپکڑے رہوگے توکبھی گمراہ نہ ہوگے اوروہ چیزایک تواللّٰہ تعالیٰ کی کتاب ہے اوردوسرے میری اولاد وذریت میرے اہل بیت‘‘۔طبرانی شریف میں ہے کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا’’ کوئی بندہ مومن کامل نہیں ہوسکتا جب تک کہ مجھے اپنی جان سے، میری اولادحسنین وغیرہ کواپنی اولاد سے، میرے اہل کو اپنے اہل سے اورمیری ذات کواپنی ذات سے محبوب نہ رکھے‘‘ (بحوالہ خطبات محرم)۔یہ بات واضح ہے کہ اہل بیت کا مقام ومرتبہ بہت بلندہے،ان کی پاکی کاتذکرہ رب تبارک وتعالیٰ نے قرآن کریم میں بیان فرمایاہے۔لہذا ان کی تعظیم فرض ہے، ان سے محبت فرض ہے۔اسی لئے قدروالے اہل بیت اطہارکے ادب واحترام میں کوئی کمی نہیں کرتے۔اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو اہل بیت کرام کاادب واحترام کرنے کی توفیق عطافرمائے۔(آمین)qq

حضرت جابرؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حجتہ الوداع میں عرفہ کے دن رسول اللّٰہ کواس حال میں دیکھا کہ آپ اونٹنی پرسوارتھے اورخطبہ دے رہے تھے میں نے سنا آپ یہ فرمارہے تھے ’’اے لوگو! میں نے تمہارے درمیان وہ چیزچھوڑی ہے کہ اگرتم اس کوپکڑے رہوگے توکبھی گمراہ نہ ہوگے اوروہ چیزایک تواللّٰہ تعالیٰ کی کتاب ہے اوردوسرے میری اولاد وذریت میرے اہل بیت‘‘۔طبرانی شریف میں ہے کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا’’ کوئی بندہ مومن کامل نہیں ہوسکتا جب تک کہ مجھے اپنی جان سے، میری اولادحسنین وغیرہ کواپنی اولاد سے، میرے اہل کو اپنے اہل سے اورمیری ذات کواپنی ذات سے محبوب نہ رکھے‘‘ (بحوالہ خطبات محرم)۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS