لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کے نام آنے سے قبل بی جے پی کے لیڈران الوداع کہہ رہے ہیں

0

نئی دہلی(یو این آئی): لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی کے کئی لیڈران نے انتخابات نہ لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ جس کے بعد کئی طرح کے قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ بی جے پی ان لیڈوروں کو اس بار لوک سبھا انتخابات میں ٹکٹ نہیں دے رہی ہے، اس کی اطلاع ملتے ہی وہ خود آگے بڑھ کر اس کا اعلان بھی کر رہے ہیں۔ اس فہرست میں کرکٹر سے نیتا بنے گوتم گھمبیر کے علاوہ جھارکھنڈ کے ہزاری باغ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جینت سنہا نے سیاست سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے آئندہ لوک سبھا انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوتم گمبھیر نے بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں سیاسی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیں تاکہ وہ اپنے کرکٹ پر توجہ مرکوز کر سکیں۔
ایک ایکس پوسٹ میں مسٹر نڈا کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے انہیں لوگوں کی خدمت کا موقع دیا۔

وہیں دوسری طرف، جھارکھنڈ کے ہزاری باغ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جینت سنہا نے فعال سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ جینت سنہا نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر یہ جانکاری دی۔ وہ بی جے پی کے دوسرے ایم پی ہیں جنہوں نے بی جے پی امیدواروں کی فہرست سامنے آنے سے پہلے ہی الیکشن لڑنے سے انکار کردیا۔

سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا کے بیٹے جینت سنہا بھی مودی حکومت کے پہلے دور حکومت میں وزیر مملکت برائے خزانہ رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ذات و مذہب کے نام پر ووٹ نہ مانگا جائے،سیاسی پارٹیوں کیلئے الیکشن کمیشن کی ایڈوائزری جاری

معلوم ہو کہ بی جے پی نے ابھی تک اپنے امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، اس کے باوجود پارٹی پہلے ہی مختلف سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کو منظوری دے چکی ہے۔ تاہم، ذرائع کے مطابق، پارٹی کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کن سیٹوں سے بی جے پی کے کئی سینئر لیڈران انتخاب لڑیں گے، جن میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS