اگنی پتھ اسکیم نے فوج کے حوصلے پست کیے: کانگریس

0
اگنی پتھ اسکیم نے فوج کے حوصلے پست کیے: کانگریس
اگنی پتھ اسکیم نے فوج کے حوصلے پست کیے: کانگریس

نئی دہلی (یو این آئی): کانگریس نے بدھ کو اگنی پتھ اسکیم کو فوج کے حوصلے پست کرنے، ملک کی سلامتی سے کھلواڑ کرنے اور نوجوانوں کے خوابوں کو تباہ کرنے کی اسکیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے لاکھوں نوجوانوں کے خواب کو چکنا چور کردیئے ہیں۔

کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا، سابق فوجی محکمہ کے سربراہ ریٹائرڈ کرنل روہت چودھری، یوتھ کانگریس کے صدر بی وی سرینواس اور این ایس یو آئی کے صدر ورون چودھری نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت نے لاکھوں لوگوں کے خوابوں پر حملہ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کی حفاظت کرنے والے فوجی جوانوں کے حوصلے پست کر دیے ہیں اور گھر کی ذمہ داری بڑھا کر ان کے حوصلے پست کیے ہیں۔

کھیڑا نے کہا ”جنگ ہتھیاروں سے لڑی جاتی ہے لیکن ہمت سے جیتی جاتی ہے۔ ‘اگنی پتھ یوجنا’ فوج کے حوصلے پست کر رہی ہے اور لاکھوں فوجیوں کے خوابوں پر حملہ کر رہی ہے۔ آپ گھر یا گاڑی کرائے پر لے سکتے ہیں لیکن آپ کسی فوجی کو کرائے پر نہیں لے سکتے۔ اگر سرحد پر کھڑے سپاہی کو یقین نہیں آتا کہ اس کے بعد اس کے خاندان کا کیا ہوگا، تو وہ کیسے لڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے ایک ریٹائرڈ جنرل اپنی کتاب میں بتاتے ہیں کہ وہ خود بھی اگنی پتھ اسکیم سے حیران تھے۔ یہ منصوبہ ایسے ذہن کی پیداوار ہے جو فوج کو مشورہ دیتا ہے کہ بادل ہے، حملہ کردو کیونکہ ریڈار کام نہیں کرے گا۔ آج ملک کے نوجوان معاشرے میں باہر آنے سے گریزاں ہیں کیونکہ ان کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے۔ تقریباً 1.5 لاکھ نوجوانوں کو منتخب ہونے کے بعد بھی جوائننگ نہیں دی گئی۔ نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی یہ تازہ ترین مثال ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ”جنتر منتر پر یہاں بیٹھے ہمارے نوجوان وزیر اعظم نریندر مودی سے نہیں مل سکے لیکن وہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ملے اور مسٹر گاندھی نے انہیں ہر قیمت پر انصاف دلانے کا وعدہ کیا ہے۔ ہم وزیر اعظم سے جاننا چاہتے ہیں کہ آپ نے جو 100 کروڑ روپے ان نوجوانوں سے اکٹھے کیے تھے وہ اس تقریب میں استعمال ہوئے یا نہیں۔ آپ نے فوج کے ماہرین سے مشورہ کیے بغیر اگنی پتھ جیسا منصوبہ کیسے بنایا؟

ریٹائرڈ کرنل روہت چودھری نے کہاکہ ”’جے جوان’ مہم ملک، فوج اور نوجوانوں کی حفاظت اور انصاف فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے۔ اگنی پتھ اسکیم کی وجہ سے فوج، فضائیہ اور بحریہ میں منتخب ہونے والے تقریباً 1.5 لاکھ امیدواروں کو فوج میں بھرتی ہونے سے محروم کردیا گیا۔ باقاعدہ فوجیوں کے مقابلے اگنی ویروں کی تربیت اور تنخواہ دونوں کم ہیں۔ جب یہ اگنی ویر سروس سے باہر ہوں گے تو آنے والے سالوں میں فوج کی صلاحیت بھی کم ہو جائے گی۔ مودی جی ملک کو نجی فوج کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ‘اگنی پتھ یوجنا’ ملک کی سلامتی کے ساتھ کھیلواڑ ہے۔

مزید پڑھیں: ضلعی جج نے ریٹائرمنٹ کے آخری وقت میں ہندو فریق کو گیان واپی مسجد کے تہہ خانے کے اندر پوجا کرنے کی اجازت دی

انہوں نے کہاکہ “اگنی پتھ اسکیم ملک کی سلامتی کے ساتھ کھیل رہی ہے اور کانگریس حکومت کے اس فیصلے کے خلاف آواز اٹھائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS