اگنی پتھ اسکیم: سمستی پور میں سمپرک کرانتی ٹرین کولگائی آگ، لکھی سرائے میں بھی ٹرینوں میں توڑ پھوڑ

0

پٹنہ/ لکھنؤ(ایجنسی) اگنی پتھ اسکیم کو لے کر ہندوستان کی کئی ریاستوں میں تشدد اور مظاہرے جمعہ کے دوسرے دن بھی جاری رہے۔ اہم بات یہ ہے کہ بہار تشدد کی آگ میں جل رہا ہے۔ سمستی پور میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ نے سمپرک کرانتی ایکسپریس ٹرین کی کئی بوگیوں کو آگ کے حوالے کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بہار کے لکھیسرائے اسٹیشن پر اگنی پتھ منصوبے کے خلاف احتجاج ہوا اور ٹرین میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

سمپرک کرانتی ایکسپریس ٹرین دربھنگہ سے نئی دہلی جارہی تھی۔ ٹرین کی چار بوگیاں جل گئیں۔ شرپسندوں نے ٹرین میں توڑ پھوڑ کی اور لوٹ مار کی۔ یہ واقعہ سمستی پور مظفر پور ریل سیکشن کے بھولا ٹاکیز ریلوے گومٹی کے قریب پیش آیا۔ مغربی چمپارن، بگاہا اور گورکھپور بٹیا میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ کھگڑیا ضلع میں نوجوانوں نے سڑکوں اور ریل کو بلاک کر دیا۔

بہار میں پانچ اسٹیشن بند
پٹنہ۔۔۔۔بہار میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف طلبہ کے تشدد اور مظاہرے کو دیکھتے ہوئے 5 اسٹیشنوں کو بند کردیا گیا ہے۔ یہ اسٹیشن بیہٹا، کلہڑیا، ڈمراؤ، بیہیا، لکھی سرائے ہیں۔ یہ سب دہلی-کولکتہ روٹ پر آتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS