رام مندر کیلئے 5 سو سال انتظار کیا تو کچھ دن اور کرلیں: مودی

0

ایودھیا (ایجنسیاں): لوگ 22 جنوری کو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے ایودھیا نہ آئیں۔ اس کی اپیل کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں کہاکہ بھکتوں کے طور پر ہم بھگوان رام کیلئے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرنا چاہیں گے۔ آپ سب 23 جنوری کے بعد آ سکتے ہیں… رام مندر اب ہمیشہ کیلئے ہے۔

وزیراعظم مودی نے ہر ہندوستانی کو 22 جنوری کو اپنے گھر میں دیا جلانے کو بھی کہا۔ انہوں نے ہفتہ کو ایودھیا کا دورہ کیا اور 22 جنوری کو رام مندر کی ’پران پرتشٹھا‘ تقریب سے پہلے ایک ریلی سے خطاب کیا۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر جاری ہے جس کے تقدس کی تقریب 22 جنوری کو ہوگی جس میں مودی شرکت کریں گے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ میری تمام ہم وطنوں سے درخواست ہے کہ وہ 22 جنوری کو ایودھیا آنے کا ارادہ نہ کریں۔ ہر ایک کی خواہش ہے کہ وہ (لوگ) خود 22 جنوری کا گواہ بننے کیلئے ایودھیا آئیں، لیکن آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ ہر کسی کیلئے آنا ممکن نہیں ہے۔

یہ پڑھیں: ’بی جے پی بھگوان رام کو اپنا امیدوار بنائے گی‘: سنجے راؤت

انھوں نے کہا کہ ہر کسی کیلئے ایودھیا پہنچنا بہت مشکل ہے، اس لیے ملک بھر کے رام بھکتوں، خاص طور پر اتر پردیش کے رام بھکتوں کو ہاتھ جوڑ کر پرارتھنا،سلام اور درخواست ہے کہ 22 جنوری کو رسمی پروگرام ہونے کے بعد، وہ 23 جنوری کے بعد اپنی سہولت کے مطابق ایودھیا آئیں۔ 22 جنوری کو ایودھیا آنے کا ارادہ نہ کریں۔ سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے کہاکہ بھگوان رام جی کو تکلیف ہو، ایساہم عقیدت مند نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں: بیرون ملک مقیم 3 کروڑ ہندوستانی، 9500 قیدی

بھگوان شری رام جی تشریف لارہے ہیں تو آئیں ہم کچھ دن اور انتظار کرلیں۔ اگر آپ نے ساڑھے 5 سو سال تک انتظار کیا ہے تو کچھ دن اور انتظار کریں۔ اس لیے سیکورٹی اور انتظامات کے نقطہ نظر سے، میں آپ سے بار بار درخواست کرتا ہوں کہ مہربانی کرکے بھگوان رام کے نئے، عظیم الشان، دیوی مندر کو آنے والی صدیوں کیلئے بھگوان رام کے درشن کے لیے دستیاب کرائیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS