بیرون ملک مقیم 3 کروڑ ہندوستانی، 9500 قیدی

0
بیرون ملک مقیم 3 کروڑ ہندوستانی، 9500 قیدی
بیرون ملک مقیم 3 کروڑ ہندوستانی، 9500 قیدی

نئی دہلی (ایجنسیاں): قطر کی جیل میں بند 8 ہندوستانیوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ قطر کی ایک عدالت نے 28 دسمبر کو 2023 کے اختتام سے پہلے سابق میرینز کی سزائے موت پر روک لگا دی۔ فی الحال 3 کروڑ سے زیادہ ہندوستانی بیرون ملک مقیم ہیں۔ انہیں عام طور پر ’اوورسیز انڈین‘کہا جاتا ہے۔

وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 210 ممالک میں 3 کروڑ 22 لاکھ 85 ہزار 425 ہندوستانی بیرون ملک مقیم ہیں، ان میں سے ایک کروڑ 36 لاکھ ایک ہزار 780 افراد غیر مقیم ہندوستانی (این آر آئی) ہیں، یعنی ایسے ہندوستانی شہری جو کاروبار، ملازمت، تعلیم یا کسی اور وجہ سے بیرون ملک مقیم ہیں، جن کے پاس ہندوستانی پاسپورٹ ہے، وہیں ایک کروڑ 86 لاکھ 83 ہزار 645 لوگ پی آئی او ہیں۔ یعنی وہ لوگ جو ہند نژاد ہیں، لیکن اب کسی دوسرے ملک کی شہریت لے چکے ہیں۔ ان کے پاس غیر ملکی پاسپورٹ ہے۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ امریکہ میں سب سے زیادہ 44 لاکھ 60 ہزار ہندوستانی آباد ہیں، تاہم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سب سے زیادہ این آر آئی ہیں جن کی تعداد 34.19 لاکھ سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں 44 لاکھ ہندوستانیوں میں سے صرف 12.80 لاکھ این آر آئی ہیں، 31.80 لاکھ نے امریکی شہریت لی ہے۔ وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت 90ممالک کی جیلوں میں 9521 این آرآئیز قید ہیں۔   62 فیصد سے زیادہ لوگ مشرق وسطیٰ کی جیلوں میں ہیں، اس کے بعد ایشیا میں ہیں۔ ہندوستانی قیدیوں کی تیسری سب سے بڑی آبادی قطر میں ہے۔ سب سے زیادہ ہندوستانی قیدی2200، سعودی عرب میں بند ہیں۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات میں 2143 ہندوستانی قیدی ہیں، قطر میں 752، کویت میں 410، بحرین میں 310 قیدی ہیں۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے حال ہی میں ایک سوال کے جواب میں کہاتھا کہ 2014 سے اب تک 4597 ہندوستانی شہریوں کو غیر ملکی حکومتوں کی طرف سے دی گئی سزا کو معاف یا کم کرایا جاچکا ہے۔ ادھرممبئی میں مقیم آر ٹی آئی کارکن جتن دیسائی کے ذریعہ پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں، وزارت خارجہ نے کہاکہ جنوری 2018 سے مئی 2019 کے درمیان 17 مہینوں میں مختلف ممالک میں 12,223 ہندوستانی شہریوں کی موت ہوئی ہے۔ یعنی ہر ماہ 719 اور ہر روز 23-24 ہندوستانیوں کی بیرون ملک موت ہوئی ہے،جبکہ مرکزی وزیر وی مرلی دھرن نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ سال 2018 سے 2023 تک کم از کم 403 ہندوستانی طلباکی موت مختلف وجوہات سے بیرون ملک میں ہوئی۔ 34 ممالک میں سب سے زیادہ اموات کناڈا میں ہوئیں۔

مزید پڑھیں: ایک سال میں دنیا کی آبادی میں 75 ملین کا اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق،کناڈا نے 2018 سے اب تک 91 ہندوستانی طلباکی موت کی جانکاری دی ہے اس کے بعد برطانیہ میں (48)، روس (40)، امریکہ (36)، آسٹریلیا (35)، یوکرین (21)، جرمنی (21) کی خبریں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS