طالبان کے کنٹرول کے بعد بچیوں کے اسکول کھل گئے

0
Image: Washington Post

کابل:(یو این آئی) طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان میں بچیوں کے اسکول کھل گئے، برقعہ پہنی بچیاں اسکول جانے لگیں۔
طالبان تنظیم کے ترجمان سہیل شاہین نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں برقعہ پہنی بچیوں کو بڑی تعداد میں اسکول جاتے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو کے ساتھ سہیل شاہین نے پیغام میں لکھا ہے کہ نئے افغانستان میں اسکول کھل گئے ہیں۔ اور بچیان بے خوف و خطر اسکول آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS