دفعہ370 کے بعد چھتیس مرکزی وزرا جموں و کشمیر کا درہ کریں گے

    0

    نئی دہلی:جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی دفعہ370 کو ختم کرنے اور ریاست کی تقسیم کے بعد حکومتی پالیسیاں،پروگراموں اور ترقیاتی منصوبوں کی نچلی سطح پر معلومات فراہم کرنے کے لئے مرکزی وزراء کے دورہ  کا آغاز ہفتہ سے شرور ہوگیا چھتیس مرکزی وزرا 18 اور 24 جنوری کے درمیان جموں کے پچاس سے زیادہ مقامات اور کشمیر میں آٹھ نو مقامات کا دورہ کریں گے اور عام لوگوں سے براہ راست بات چیت کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ ہفتے کے روز پہلے دن پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال اور وزیر مملکت برائے صحت اشونی چوبی اور وزیر اعظم آفس میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ جموں خطے کا دورہ کرنے گئے تھے لیکن خراب موسم کی وجہ سے وزرا کے گروپ کو لے جانے والا طیارہ جموں میں نہیں اتر سکا اور اسے سری نگر روانہ کردیا گیا ہے۔ موسم کے ٹھیک ہوتے ہی تمام وزیر جموں جائیں گے۔اتوار کے روز ،خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیراسمرتی ایرانی کٹرا اور پینتھل کا دورہ کریں گی ،جبکہ وزیر مہارت کی ترقی کے مہیندر ناتھ پانڈے جموں کے دانسال اور وزیر ریلوے پیوش گوئل اخنور کا دورہ کریں گے۔ جنرل وی کے سنگھ ادھم پور جائیں گے اور 21 جنوری کو ،وزیر مملکت برائے کھیل کرن رجیجو جموں کے قریب ایک سرحدی علاقے سوچیٹ گڑھ جائیں گے۔ 
    مرکزی وزراء انوراگ ٹھاکر ،رمیش پوکھریال نشنک اور بہت سے دوسرے رہنما بھی ریاست کا دورہ کریں گے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی گاندربل اور منی گام کا دورہ کریں گے۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد بارہمولہ میں سوپور کا دورہ کریں گے۔ اسی طرح مرکزی وزیر آر کے سنگھ ڈوڈا اور وزیر مملکت برائے دفاع شری پد نائک سری نگر کا دورہ کریں گے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS