اسکولوں کے بعد اب مڈ ڈے میل بند کرنے کی باری:کماری شیلجہ

0

چنڈی گڑھ(یو این آئی) : کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کماری شیلجہ نے جمعہ کو الزام لگایا کہ سرکاری اسکولوں کو بند کرنے کے بعد اب بھارتیہ جنتا پارٹی-جن نائک جنتا پارٹی (بی جے پی-جے جے پی) مخلوط حکومت کی آنکھیں اسکولوں میں دی جارہی مڈ ڈے میل پر لگ گئی ہے اور حکومت مڈ ڈے میل کو بند کرنا چاہتی ہے ۔یہاں جاری ایک بیان میں کماری شیلجہ نے کہا کہ اسکولوں کو راشن اور کھانا پکانے کے اخراجات فراہم کرنے میں تاخیر ہورہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی-جے جے پی مخلوط حکومت طلبا کو مڈ ڈے میل میں دیے جانے والے ہزاروں ٹن فلیورڈ دودھ پاؤڈر کے گھپلہ کی تحقیقات سے بچ رہی ہے ۔کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ اس اسکیم کے تحت ریاست کے سرکاری اسکولوں میں فی بچہ پانچ روپے 45 پیسے دیئے جاتے ہیں، وہ رقم ابھی تک کئی اضلاع میں جاری نہیں کی گئی ہے اور کچھ اضلاع میں مذکورہ رقم چار ماہ سے اسکولوں کو نہیں ملی ہے ۔ سابق مرکزی وزیر نے الزام لگایا کہ حکومت اس اسکیم کو روکنا چاہتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات اس کو تیار کرنے والے باورچی کی تنخواہ کئی مہینوں تک روک لی جاتی ہے ، تو کبھی کھانا پکانے کا خرچ کئی مہینوں تک روک دیا جاتا ہے ۔کماری شیلجہ نے الزام لگایا کہ جولائی سے ستمبر کے درمیان 16.91 لاکھ اسکولی بچوں کو فراہم کیا گیا فلیورڈ دودھ کا پاؤڈر اسکولوں کو فراہم نہیں کیا گیا، جو کہ 1218 ٹن سے زیادہ ہے ، وہیں دوسری طرف محکمہ کو رپورٹ دی گئی کہ بچوں کو دودھ پلایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلیورڈ دودھ کا گھپلہ بے نقاب ہونے کے بعد آج تک محکمہ تعلیم نے کوئی انکوائری نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS