افغانستان : 24 گھنٹوں میں 400 جنگجووں کو مارنے کا دعوی

0
Image: Indian Express

کابل: (یو این آئی/اسپوتنک) افغانستان میں سرکاری سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 385 طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 210 دیگر کو زخمی کر دیا ہے۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔مسٹر امان نے ٹویٹ کیا ،ننگرہار ، لوگر،غزنی ، پکتیکا ، میدان وردک ، قندھار ، ہرات ، فرح ، جوزجان ، سمگن ، ہلمند ، تخار ، بگلان اور کاپیسا صوبوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے آپریشن کے دوران 385 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 210 دیگر زخمی ہوئے۔ “قابل ذکر بات یہ ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے انخلا کے درمیان طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران افغانستان کی سرکاری سکیورٹی فورسز اور طالبان عسکریت پسندوں کے درمیان تنازع میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS