آئی آئی ٹی دہلی کی تیارکردہ کفایتی کورونا کٹ محض 399روپے

0

نئی دہلی : فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کورونا سے لڑنے کے لیے  محض 399روپے کی انتہائی کفایتی جانچ کٹ بدھ کے
روز یہاں لانچ کی جو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی )دہلی نے تیارکی ہے ۔اس کٹ کے ذریعہ 30لاکھ لوگوں کی جانچ کی جاسکتی ہے ۔
ڈاکٹر نشنک نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس کٹ کو لانچ کرتے ہوئے کہاکہ آئی آئی ٹی دہلی نے کورونابحران  کے مشکل وقت میں بہت ہی کم دنوں میں یہ کٹ تیار
کرکے ایک تاریخی کام کیاہے اور اس سے دنیا میں ہندستان کاسر فخر سے بلند ہواہے ۔
انھوں نے آئی آئی ٹی،دہلی کے ڈائریکٹر راج گوپال راؤ اورانکی ٹیم کو اس کٹ کے لیے  مبارک باد دیتے ہوئے  کہاکہ انھوں نے بہت کم وقت میں یہ کٹ تیار کی ہے  جو
محض 399روپئے کی ہے جب کہ باہر یہ کٹ 2000روپئے میں ملتی ہے ۔اس کٹ کے ذریعہ  صرف تین گھنٹہ میں جانچ رپورٹ ملے گی جب کہ دیگر کٹ سے  کم
سے کم 24گھنٹے میں رپورٹ ملتی ہے ۔پہلے کٹ سے صرف تین لاکھ جانچ ہوپاتی تھی  اب اس کٹ سے 20لاکھ مریضوں کی جانچ ہوسکے گی۔
 نشنک نے کہاکہ  آج ہم 128ملکوں کے ساتھ تحقیقی کام میں مصروف ہیں اورہمارے آئی آئی ٹی نے اپنی تحقیق اورریسرچ سے ملک کانام پوری دنیامیں روشن کیاہے ۔
گوگل کے سی ای او بھی  آئی آئی ٹی کے طالب علم رہے ہیں ۔
انھوں نے کہاکہ  آج ہم ریسرچ وتحقیق میں دنیا کی قیادت کرنے جارہے ہیں اور ہمارے پاس صلاحیت بھی ہے ، مشن بھی ہے اور ویژن بھی ہے،صرف کمی ہے تو
تال میل کی ۔اب ہماری صلاحیتوں کو بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں ۔
ڈاکٹر نشنک نے کہاکہ انھیں اس بات کی خوشی ہے کہ آئی آئی ٹی دہلی نے آج کےدن یہ کٹ لانچ کی ہے اورآج انکی سالگرہ ہے بھی ہے ۔انھوں نے کہاکہ ،’’ہم
نے اپنی زندگی میں کبھی سالگرہ نہیں منائی لیکن جب اتراکھنڈ کا وزیراعلی تھا تو ہم نے اپنی سالگرہ پرخون کے عطیہ کے لیے ایک اسکیم شروع کی کیونکہ خون کی
ایک بوند لوگوں کی زندگی بچاسکتی ہے ۔میں آج اپنی سالگرہ کے موقع پر آئی آئی ٹی دہلی ہی نہیں بلکہ فروغ انسانی وسائل کی وزارت سے اپیل کرتاہوں کہ کم سے کم
ہرتین ماہ میں ایک دن سمویدنا پروگرام منعقد کرکے  خون کے عطیہ کے لیے  کیمپ لگائے جائیں جس سے لوگوں کی زندگی بچانے میں ہم اپنا تعاون دے سکیں ۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS