ممبئی ایئرپورٹ کی کمان کے علاوہ ملک کے 7ایئرپورٹ کی کمان اڈانی کے پاس

0
dealstreetasia

ممبئی (ایجنسیاں) : ممبئی ایئرپورٹ کو تیار کرنے والی جی وی کے گروپ ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نکل گئی ہے۔ جی وی کے گروپ کی پوری 50.5 فیصد حصے داری اور دوسری 2دیگر غیرملکی کمپنیوں کی 23.5 فیصد کی حصے داری اڈانی انٹرپرائز کی سبسیڈئری کمپنی اڈانی ایئر پورٹ ہولڈنگس نے اپنے نام کرلیا ہے۔ باقی 26 فیصد حصے داری ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے پاس رہے گی۔ واضح رہے کہ اڈانی گروپ ملک کا سب سے بڑا ایئرپورٹ آپریٹر ہوگیاہے۔ اب اس کے پاس ملک کے 7ایئرپورٹ کی کمان ہے۔ اڈانی کے پاس ممبئی ایئرپورٹ کے علاوہ احمدآباد، لکھنؤ، جے پور، منگلورو، گوہاٹی، ترواننت پورم ایئر پورٹ شامل ہیں۔ ان کے مینجمنٹ کی ذمہ داری اڈانی گروپ کے پاس ہی ہے۔ 2019 میں بیڈنگ میں ملی جیت کے بعد گروپ کے پاس ان ایئرپورٹ کو آپریٹ کرنے کی ذمہ داری آئندہ 50ببرسوں تک کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS