ریچا چڈھا کے ٹوئٹ پر ہو رہا ہے ہنگامہ

0

نئی دہلی (ایجنسی): بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا ان دنوں سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ ہندوستانی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کے ایک ٹوئٹ کو ریٹویٹ کرنے اور گلوان گھاٹی کا نام بیچ میں لانے کے بعد سے ہی تنازع میں گھر گئی۔ اداکارہ پر فوج کی توہین کرنے کا الزام لگاہے۔ سوشل میڈیا صارف سے لے کر انٹرٹینمنٹ دنیا کے ستارے تک۔ سبھی ریچا کے اس ٹوئٹ کے بعد سے ہی اپنی رائے دے رہے ہیں۔ اداکارہ معافی مانگ چکی ہیں۔ لیکن معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا ہے۔ ایک اورکچھ ستارے ریچا کی جم کر تنقید کررہے ہیں۔ تو کچھ ان کی حمایت میں نظر آئے۔