ہندوستان میں کووڈ19کے ایکٹیو معاملے بڑھ کر 17لاکھ سے زائد

0

نئی دہلی (یو این آئی) : ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2.38لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعدفعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 17لاکھ سے زائد ہونے کے ساتھ ہی اس کی شرح 4.62فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثنا، پیر کے روزملک میں 79لاکھ 91ہزار 230کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اب تک ایک ارب 58کروڑ 4لاکھ 41ہزار 770افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16لاکھ 49ہزار 143کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے دو لاکھ 38ہزار 18افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی اور متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 76لاکھ 18ہزار 271ہو گئی۔ اس دوران مزید 310مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 4,86,761ہو گئی ہے۔
اسی عرصے میں 1لاکھ 57ہزار 421مریض صحت یاب ہونے سے کورونا سے نجات حاصل کرنے والے افراد کی تعداد تین کروڑ 53لاکھ 94ہزار 882ہو گئی ہے۔ملک میں صحت یابی کی شرح کم ہو کر 94.09پر آ گئی ہے ، جب کہ شرح اموات معمولی سے کم ہو کر 1.29پر آ گئی ہے ۔دوسری طرف 27ریاست میں اب تک 8891لوگ کووڈ کے اومیکرون وارینٹ سے متاثر پائے گئے ہیں۔مہاراشٹر ایکٹو کیسز کے معاملے میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 1995معاملے سامنے آنے سے یہاں ایکٹو کیسز بڑھ کر 2,71,097ہو گئے ہیں، جب کہ 29092 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ کورونا پر قابو پانے والوں کی تعداد 68,29,992ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 24مریضوں کی موت ہو گئی اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,41,832ہو گئی ہے ۔فعال معاملات میں دوسرے نمبر پر کرناٹک میں کورونا مریضوں کی تعداد 2,17,326 ہیں۔ یہاں 19,315ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں۔ ریاست میں 7825مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، جن میں 29,91,472لوگ شامل ہیں، جنہوں نے کورونا پر قابو پایا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 14مزید مریضوں کی موت ہو گئی ہے اور اب تک مرنے والوں کی تعداد 38,445ہو چکی ہے ۔