سات سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو عمر قید

0

باراں: (یو این آئی) راجستھان کے باراں کی ایک عدالت نے سات سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے ملزم نوجوان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔عدالت کے اسپیشل جج، پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسول اوفینسز ایکٹ 2012 اور چائلڈ رائٹس پروٹیکشن کمیشن ایکٹ 2005 نمبر-1 کی پریزائیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ جج کیڈر الکا گپتا نے برج موہن عرف بھایا سہاریہ (23) پر ایک سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی پاداش میں یہ سزا سنائی۔ عدالت نے ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر’پوسکو‘سیریل نمبر ایک گھاسی لال ورما نے بتایا کہ 24 اکتوبر 2019 کو متاثرہ بچی کے والد نے ملزم برج موہن کے خلاف اپنی سات سالہ بیٹی پر زیادتی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS