بی جے پی کا ستیندر جین کو برخاست کرنے کا مطالبہ

0

نئی دہلی:(یو این آئی) دہلی حکومت کے ایک وزیر اور عام آدمی پارٹی (عآپ ) کے سینئر لیڈر ستیندر جین کا نام منی لانڈرنگ کیس میں سامنے آنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے منگل کو دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا۔ دہلی بی جے پی کے صدر آدیش گپتا نے دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال پر جین کو بچانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ اگر کجریوال واقعی ایماندار ہیں تو انہیں فوری طور پر جین کو برطرف کرنا چاہئے۔انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ اگر پنجاب کے وزیر صحت کو برطرف کیا جا سکتا ہے تو کیجریوال دہلی کے وزیر صحت کو بچانے کی کوشش کیوں کر رہے ہیں۔
کیجریوال کا کہنا ہے کہ جین کواس لیے گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ انہیں ہماچل پردیش میں آنے والے انتخابات کے لیے وہاںکا انچارج بنایا گیا ہے۔ لیکن سچ یہ ہے کہ پچھلے سات سالوں سے تحقیقات جاری ہیں، اس لیے اس میں سیاست ہونے کاکوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS