ٹرانسپورٹروں کا سری نگر میں احتجاج

0

سری نگر، یکم جون (یو این آئی) ٹرانسپورٹروں نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاجی نعرہ بازی بھی کر رہے تھے اور ان کا الزام تھا کہ ٹرانسپورٹروں کے لئے کشمیر میں الگ جبکہ جموں میں الگ قوانین ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا تو ہم تمام اپنی گاڑیاں کھڑا کریں گے۔
احتجاج کے دوران ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں باہر کی گاڑیوں کی رجسٹریشن نہیں ہو رہی ہے اور ان گاڑیوں پر جرمانہ بھی کیا جاتا ہے۔موصوف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کشمیر کے الگ جبکہ جموں کے لئے الگ قانون ہے۔انہوں نے کہا: ’جموں میں باقی ریاستوں جیسے دلی کی گاڑیوں کی رجسٹریشن ہو رہی ہے اور وہاں ٹیکس بھی کم ہے لیکن یہاں ٹیکس زیادہ ہے اور رجسٹریشن بھی نہیں ہو رہی ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ہم میں سے کئی ٹرانسپورٹروں نے پچاس پچاس ہزار روپیے ٹیکس جمع کئے ہیں لیکن فائیلیں ابھی پنڈنگ ہی ہیں۔موصوف احتجاجی نے کہا کہ اگر ہمارے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا تو ہم جمعرات سے اپنی گاڑیاں کھڑا رکھیں گے پھر سیاحوں کے لئے متعلقہ حکام ہی گاڑیوں کا انتظام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کورونا کی وجہ سے دو برسوں سے ہمارا کام نہیں چل رہا تھا اس سال اچھا کام تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS