پرتاپ گڑھ : (یو این آئی) اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ انتوں پولیس نے علاقے کے پیتھی پٹّی میں رائے دہندگان کو راغب کرنے کے لیئے ساڑی تقسیم کرتے وقت ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 156 ساڑی برآمد کی ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ آکاش تومر نے آج بتایا کہ تھانہ انتوں علاقے کے گاوں پنچایت بوجھوا کا شیام لال ورما پردھان عہدے کا امیدوار ہے ،اس کا بیٹا منوج پربھاکر مع اپنے معاون شیام لال کے ساتھ ہفتہ کو پرائمری اسکول پیتھی پٹّی کے نزدیک رائے دہندگانوں کو راغب کرنے کے لئے انہیں جمع کر ساڑیاں تقسیم کر رہا تھا – اطلاع پر تھانہ انتوں ایس ایچ او پروین کشواہا مع فورس پہنچ کر منوج پربھاکر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 156 ساڑیاں برآمد کی ،جبکہ اس کا معاون شیام لال فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کر جیل بھیجا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS